بلند شہر:دو سادھوؤں کا قتل

قتل کے الزام میں دلت نوجوان گرفتار

0

بلند شہر: اترپردیش کے ضلع بلند شہر کے انوپ شہر علاقے میں مندر میں سو رہے دو سادھوؤں کا گلا ریت کر قتل کردیا گیاسینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش کمار سنگھ نے منگل کو یہاں بتایا کہ انوپ شہر۔شکارپور شاہراہ پر واقع پگونا گاؤں میں شیو مندر ہے۔ مندر کی دیکھ بھال گذشتہ دس سالوں سے علی گڑھ باشندہ بابا غریب داس عرف جگن داس(55) اور ان کا شاگرد شیر سنگھ عرف سیوا داس(35)کرتے تھے۔ پیر کی رات میں دونوں مندر احاطے کے کمرے میں سو رہے تھے۔صبح جب مقامی افراد پوجا کے لئے مندر گئے تو دونوں کی لاشیں خون میں لت پت پڑی ہوئی دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا۔اطلاع ملنے پر ایس ایس پی سنتوش کمار سنگھ پولیس ٹیم و فورنسک ٹیم کے ساتھ گاؤن پہنچے۔۔پولیس نے قتل کے الزام میں ایک شخص مراری کو نشے کی حالت میں گرفتار کیا ہے۔ قتل کے اس واردات سے علاقے میں کافی اشتعال ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ دو دن قبل مراری نے سادھو جگدیش داس کا چمٹا غائب کردیا تھا جس لے کر بابا نے اسے برا بھلا کہا تھا اور پھٹکار بھی لگائی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نشے کا عادی ہے۔بابا کی پھٹکار سے پریشان ہوکر مراری نے تناؤ میں دونوں سادھوؤں کا قتل کردیا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارتم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔
دو سادھوں کے قتل کے معاملے میں پولیس نے ایک دلت نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ایس ایس پی سنتوش کمارسنگھ نے پیر کو بتایا کہ یہ واقعہ انوپ شہر کوتوالی علاقے پگونا گاؤں کے ایک شیو مندر میں گذشتہ رات اس وقت پیش آیا جب دو سادھوں رات میں سو رہے تھے۔کہ ان کا دھار دار ہتھیار سے قتل کردیا گیا۔ایس ایس پی نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس نے مراری نامی کے شخص کو گرفتار کیا ہے۔وہ موقع واردات سے دو کلو میٹر دور نیم برہنہ حالت میں نشے میں مست ملا ہے۔اس کے ہاتھ میں وہ تلوار بھی تھی جس سے اس نے قتل کیا ہے۔ مراری اسی گاؤں کار ہنے والا ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ دو دن قبل مراری نے سادھو جگدیش داس کا چمٹا غائب کردیا تھا جس لے کر بابا نے اسے کافی ڈانٹا تھا۔مہلوکین کی شناخت جگن داس(55) اور سیوا داس(35) کے طور پر ہوئی ہے۔دونوں گذشتہ 10سالوں سے مندر میں رہ رہے تھے۔وہیں دوسری جانب واقعہ کا وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے نوٹس لیتے ہوئےضلع کے سینئر افسران کو اس ضمن میں تفتیش کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔پولیس نے کہا کہ صبح جب مقامی افراد پوجا کے لئے مندر گئے تو دونوں کی لاشیں خون میں لت پت پڑی ہوئی دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا۔جب سے دونوں سادھوں کے قتل کا پتہ چلا ہے۔علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے اور لوگوں میں کافی اشتعال ہے۔مندر کے قریب کافی تعداد میں لوگ اکٹھا ہوگئے۔سرکل افسر(سی او)کوتوالی اتل چوبے نے بتایا کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔اور پولیس کے سینئر افسران اضافی فورس کے ساتھ موقع واردات پر پہنچ گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here