جمعہ کی نماز کے لیے خدارا باہر نہ نکلیں: القرآن اکیڈمی

0

کیرانہ 26 مارچ (یو این آئی) القرآن اکیڈمی نے جمعہ اور دیگر با جماعت نمازوں کیلئے روایتی اجتماع سے گریز کی تمام تر احتیاطی طبی وارننگ کی مکمل پاسداری پر زور دیا یے۔
یہاں جاری پریس رلیز میں اکیڈمی کے ڈائریکٹر مفتی اطہر شمسی نے ملت سے درخواست کی ہے کہ جمعہ کی نماز کے لیے کوئی بھی شخص ہرگز گھر سے باہر نہ نکلے۔ سب لوگ اپنے اپنے گھروں پر ظہر کی نماز ادا کریں۔
مفتی اطہر شمسی نے ایک قرآنی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے “کہ ہم نے یہ قرآن اسلئے نہیں اتارا کہ تم مصیبت میں پھنس جاؤ” کہا کہ اس آیت سے معلوم ہوا کہ دین اپنے آپ کو جان بوجھ کر مصیبت میں پھنسانے کا نام نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام یہ ہرگز نہیں چاہتا کہ کوئی اپنی صحت اور دوسروں کی زندگی کو جمعہ کے نام پر خطرے میں ڈالے۔
انہوں نے بتایا کہ قرآن میں ایک جگہ اسلام کو دنیا کے لیے رحمت کہا گیا ہے اور متعلقہ آیت میں بتایا گیا ہے کہ خدا نے اپنے اوپر رحمت واجب کر لی ہے۔ اس لئے لوگ جمعہ کے نام پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور رحمت کے دین کو سماج میں بدنام نہ کریں۔
مفتی شمسی نے مزید کہا کہ ایک آسان دین کو مشکل نہ بنائیں۔ مساجد میں امام اور مؤذن سمیت تین لوگ محکمہ صحت کی ہدایات پر سینٹائزر اور ماسک کا استعمال کرتے ہوئے نماز ادا کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here