’’کورونا بحران کے اس گھڑی میں مرکزی اور ریاستی حکومتیں غریب عوام کا زیادہ خیال رکھیں‘‘

0

نئی دہلی ،26؍مارچ(زمینی سچ):سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ملک بھر میں عوام کی سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ بنیادی لوازم کے مناسب انتظامات کو یقینی بنائے بغیر لاک ڈائون کا نفاذ کرکے لاکھوں لوگوں کی زندگیاںتقدیر پر چھوڑ دی گئی ہیں۔کورونا وائرس سے متاثرہ ملک کو سہارا دینے والا ایک معاشی پیکیج ابھی تک جاری نہیں کیا گیا ہے اور جو مرکزی حکومت نے یقین دلایا ہے وہ عام لوگوں کی پریشانیوں اور اضطراب پر قابو پانے کیلئے کافی نہیں ہے۔کل مرکزی وزیر پرکاش جاویڈکر نے حکومت کی پالیسی کا اعلان کیا ہے کہ 80کروڑ افراد کو اگلے تین ماہ تک گیہوں 2روپئے فی کلو اور چاول 3روپئے فی کلو فراہم کیا جائے گا۔ دریں اثناء ، کیرلا اور دہلی جیسی کچھ ریاستی حکومتیں سب کیلئے مفت راشن کے زیادہ بہتر وعدوں کے ساتھ آگے آئیں ہیں۔ تاہم ، ناکافی ہونے کے باوجود سرکاری طور پر اعلان کردہ ہر اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی نے بدعنوانی ، اقربا پروری کی وجہ سے بر وقت حقیقی مستحقین تک پہنچنے والے امداد کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اس ضمن میں ایس ڈی پی آئی قومی سکریٹری ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی نے کہا کہ کل صبح سے دہلی کی سڑکوں پر ضروری اشیاء کی سپلائی کم سے کم ہے اور غریب افراد جب ضروری اشیاء خریدنے باہر آتے ہیں تو انہیں مغرور پولیس اہلکار انہیں بے رحمی سے پیٹتے ہیں۔ چھوٹے موٹے ٹھیلے والوں کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہے اور بہت سے آن لائن گروسیری جیسے بگ باسکٹ اور امیزان وغیرہ نے کام کرنا اور آرڈر لینا بند کردیا ہے۔ یہ وزیر اعظم کے قوم کے خطاب کے دوران کئے گئے وعدوں اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کے اس وعدے کے برخلاف بھی ہے جس میں انہوں نے عوام کو ان کے گھروں تک ضروری اشیاء پہنچایا جائے گا۔ ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی نے پی ایم او ، دہلی سی ایم اور دہلی پولیس کمشنر پر زور دیا ہے کہ وہ سخت مشکلات اور کورونا بحران کے اس دور میں عوام کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے شہری لاک ڈائون پر عمل کرنے اور سماجی دوری کو برقرار رکھنے کے حکومت کی ہدایات پر عمل کرنے کیلئے تیار ہیں ، جبکہ حکومت گھر کے اندر معمول کی زندگی کو یقینی بنانے کیلئے پابند ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہت سارے طلباء اور مزدور شاہراہوں پر پیدل چلتے ہوئے سینکڑوں کلو میٹر دور اپنے گھروں تک پہنچنے کی کوشش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here