بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر مظالم پر شیخ حسینہ کے خلاف احتجاج

0

نئی دہلی: بنگلہ دیش میں ہندوؤں اور بدھوں پر ہونے والے غیر انسانی مظالم اور نسل کشی سے ناراض ہندو سنگھرش سمیتی، پرواسی بنگیو سماج اور آل انڈیا ریفیوجی فرنٹ نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے دورہ ہند کے خلاف منگل کو جنتر منترپراحتجاج کیا۔
مظاہرین نے ‘شیخ حسینہ شرم کرو’، ‘اقلیتوں پر مظالم بند کرو’ کے نعرے بھی لگائے۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ محترمہ شیخ حسینہ ہندوستان کی خیر سگالی اور تعاون کا غلط فائدہ اٹھا رہی ہیں، وہ بنگلہ دیش میں اسلامی بنیاد پرستوں کو فروغ دے رہی ہیں، بنگلہ دیش میں بتدریج پچھلے دروازے سے شریعت کا نفاذ کر رہی ہیں اور حفاظت اسلامی اور اسلامی تحریک بنگلہ دیش کو فنڈز فراہم کر رہی ہیں اور ان کے لیے 640 سے زائد ماڈل مساجد تعمیر کیں۔ زیادہ تر مساجد اور مدرسے ہندوؤں اور بدھوں کی زمینوں پر قبضہ کرکے چلائے جارہے ہیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسلامی انتہا پسندی نے بنگلہ دیش کا بنیادی کردار ہی بدل دیا ہے۔ انہوں نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا کہ وہ حقائق کی روشنی میں وزیر اعظم محترمہ حسینہ کو آئینہ دکھانے کا کام کرے اور وہاں کی اقلیتوں کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کرے۔
کمیٹی کے چیئرمین ارون اپادھیائے نے کہا کہ برصغیر میں ہندوؤں کی ذاتی صفایا اور نسل کشی جاری ہے، ابھی حال ہی میں ہم نے دیکھا کہ افغانستان سے تیس سکھوں کا جتھہ دہلی واپس آیا ہے اب وہاں صرف ایک سو دس سکھ رہ گئے ہیں اور ہندو سماج وہاں سے مکمل طور پر ختم کردیاگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here