دوطالب علموں کے قتل کی جانچ سی آئی ڈی کے سپرد۔وزیر علیٰ ممتا بنرجی دکھی

0

کلکتہ:باگوئٹی میں دو طالب علموں کے قتل کے معاملے کی جانچ ریاستی حکومت نے سی آئی ڈی کو سونپ دی ہے۔ بگوئیٹی تھانے کے آئی سی کلول گھوش سے جانچ کی ذمہ داری لے کر سی آئی ڈی کو سونپ دی گئی ہے۔
ریاستی وزیر وکلکتہ کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم نے ریاستی سیکریٹریٹ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لاپرواہی کیوں ہوئی اور پولس کے کردار کی بھی جانچ کی جائے گی
فرہاد حکیم نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعلیٰ کو دو طالب علموں کے قتل پر بہت دکھ ہے۔ وزیر اعلیٰ نے خود ریاستی پولیس کے ڈی جی کو مجرموں کو مثالی سزا دینے کی ہدایت دی ہے۔ سی آئی ڈی حکام آج بدھان نگر پولس کمشنریٹ میں انٹیلی جنس افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ فرہاد حکیم نے یہ بھی کہا کہ پولیس کو تفتیش کے آغاز میں سی آئی ڈی سے بات کرنی چاہیے تھی۔
فرہاد حکیم نے کہاکہ آئی سی اور پولیس کو فعال ہونا چاہیے تھا۔ ضرورت پڑنے پر اعلیٰ حکام، حتیٰ کہ سی آئی ڈی سے بھی بات کرنی چاہیے تھی۔ آئی سی کو معطل کر دیا گیا ہے، سی آئی ڈی اس کی تحقیقات کرے گی۔ وزیر اعلیٰ بہت غمزدہ ہیں، انہیں بہت تکلیف ہوئی ہے۔ یہ دو بچوں کے ساتھ ہوا۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہیں۔ تمام ملزمان کو گرفتار کر کے عبرت ناک سزا دی جائے گی۔ کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے یہ حکم ڈی جی کو دیا ہے۔
اتانو ڈی اور ابھیشیک ناسکر کو 22 اگست کو باگوہاٹی سے اغوا کیا گیا تھا۔ بدمعاشوں نے انہیں اسی دن قتل کردیا۔ تاہم، دونوں طالب علموں کی لاشیں تقریباً دو ہفتوں کے بعد بشیرہاٹ پولیس مردہ خانے میں پڑی تھیں، لیکن باگوئیٹی پولیس کو خبر نہیں ملی۔ بالآخر گزشتہ روز دونوں طالب علموں کے قتل کا معاملہ سامنے آگیا اس کے بعد سے پولیس پر لاپرواہی کے الزامات لگنے لگے ہیں۔جانچ میں یہ بات سامنی آئی ہے کہ ستیندر چودھری اس واقعہ کا اہم ملزم ہے۔
اپوزیشن جماعتوں نے باگوہاٹی واقعہ کو لے پولیس کے کردار پر سوال اٹھاتے ہوئے ریاستی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر سوکانت مجمدار نے بھی وزیر اعلیٰ کے بطور پولیس وزیر کے کردار پر سوال اٹھایا اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری آج باگوئیٹی پولیس اسٹیشن جانے والے ہیں۔ اس دوران ریاستی حکومت نے بگوئیٹی واقعہ کی سی آئی ڈی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
مقتول طالب علم اتانو ڈے کے والد وشوناتھ ڈے خوش ہیں کہ ریاستی حکومت نے سی آئی ڈی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیٹے کے قاتلوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔یواین آئی۔نور

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here