نتیش نے راہل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی

0

نئی دہلی: بہار کے وزیر اعلی اور جنتا دل یو لیڈر نتیش کمار نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے آج یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
مسٹر کمار مشن 2024 کے سلسلے میں دہلی میں مختلف پارٹیوں کے لیڈروں سے ملاقات کر رہے ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے سب سے پہلے مسٹر گاندھی سے ان کی تغلق لین والی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ سمجھا جاتا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے 2024 کے عام انتخابات میں اتحاد سے متعلق معاملے پر بات چیت کی۔
پٹنہ روانہ ہونے سے پہلے مسٹر کمار نے راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو یادو سے ملاقات کی۔ دہلی پہنچنے کے بعد وہ مسٹر گاندھی سے ملے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کا منصوبہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے لیڈر شرد پوار، جنتا دل ایس لیڈر کمار سوامی، سماج وادی پارٹی کے لیڈر اکھلیش یادو، عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروند کیجریوال اور ڈی ایم کے لیڈروں کے ساتھ ساتھ کئی دوسرے لیڈروں سے ملنے کا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کچھ رہنما مسٹر کمار کو اگلے عام انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مسٹر کمار نے خود بھی کہا ہے کہ وہ اس کے لیے تیار ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here