آزادی کے بعد مودی کسانوں کے سب سے بڑا خیرخواہ: بدھوڑی

0

نئی دہلی: دہلی اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر رام ویر سنگھ بدھوڑی نے جمعہ کو کہا کہ آزادی کے بعد نریندر مودی ملک کے پہلے ایسے و زیراعظم ہیں جو کسانوں کے سب سے بڑے خیرخواہ ثابت ہوئے ہیں۔
مسٹر بدھوڑی نے کہا کہ مسٹر مودی کی چھ برس کی مدت کار میں کروڑوں کسانوں کی زندگی میں تبدیلی لانے کی سمت میں سب سے زیادہ اور اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسٹر مودی کی حکومت کی طرف سے بنائے گئے زرعی اصلاحات قوانین ملک کے کسانوں کی زندگی میں خوشحالی لائیں گے۔
تاریخی زرعی قوانین پر مسٹر مودی کے خطاب سے پہلے جنوبی دہلی کے مولڑ بند میں واقع شوبھم گارڈن میں سیکڑوں کسانوں، مزدوروں اور کاروباریوں کو ان کے (مسٹر مودی) کی چھ برس کی مدت کار کی معلومات دیتے ہوئے اپوزیشن کے لیڈر نے کہا کہ وزیراعظم نے درج فہرست ذات و قبائل، خواتین، نوجوانوں، طلبا اور درمیانی سطح کے کاروباریوں سمیت سماج کے مختلف طبقات کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے ایسے کئی تاریخی اقدامات کئے ہیں جن کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، لیکن انہوں نے کسانوں کی ترقی پر زیادہ توجہ دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجان کے تحت ملک کے کروڑ وں کسانوں کے بینک اکاونٹ میں ہر سال 6000روپے پہنچائے جارہے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت آج بھی وزیراعظم نے تقریباَ 18000کروڑ روپے منتقل کئے ہیں۔ اس کے علاوہ پردھان منتری فصل انشورنس اسکیم کے تحت، پردھان منتری سینچائی اسکیم، مدرا سواستھ یوجنا، سوائل کارڈ یوجنا وغیرہ کے ذریعہ بھی کسانوں کو کافی فائدہ ہوا ہے۔
اس موقع پر وہاں موجود کسانوں، مزدوروں اور کاروباریوں وغیرہ نے ایک آواز میں زرعی اصلاحات قوانین کا خیرمقدم اور حمایت کی نیز مسٹر مودی کے حق میں جم کر نعرے بازی بھی کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here