کانگریس نے ہمیشہ سے کسانوں کو دھوکہ دیا ہے: بی جے پی

0

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے الزامات کے جواب میں کہا ہے کہ کانگریس نے ہمیشہ کسانوں کو دھوکہ دیا ہے۔
بی جے پی کے ترجمان سدھانشو ترویدی نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ راہل گاندھی جی نے کسانوں کے معاملے پر حکومت کے خلاف اپنے رویے کے مطابق ہی بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی کیرالہ سے رکن پارلیمنٹ ہیں جہاں زرعی پیداوار مارکیٹ کمیٹی (اے پی ایم سی) نہیں ہے۔ وہ اے پی ایم سی کا مطالبہ کرنے کے لئے کیرالہ کے کسانوں کی آواز کیوں نہیں اٹھاتے۔
بی جے پی کے ترجمان نے کہا ، “مسٹر گاندھی بڑے صنعت کاروں کے ساتھ حکومت کے تعلقات ہونے کا الزام عائد کرتے ہیں جبکہ فوڈ پروسیسنگ شعبے کی سب سے بڑی ملٹی نیشنل کمپنی ’نیسلے‘کانگریس کے زیر اقتدار ریاست پنجاب میں کاروبار کررہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ جی نے نے پیپسی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ اگر ان بڑی کمپنیوں سے معاہدہ کرکےاگرپنجاب کو نقصان ہوا تو مسٹر گاندھی نے اب تک کیا کارروائی کی؟ اگرفائدہ ہواتو دوسری ریاستوں کواس سے کیوں محروم رکھنا چاہتے ہیں؟ اسے واضح کردیں۔‘‘
مسٹر تریویدی نے کہا ، ’’سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ اور اٹل بہاری واجپئی جی پر اندرا گاندھی کی زیرقیادت کانگریس حکومت نے ملک مخالف ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے جیل بھیج دیا تھا۔ کانگریس نے سابق وزیر دفاع جارج فرنانڈس پر بم دھماکے کا کیس لگاکرہاتھ میں ہتھکڑی پہنا کر سڑک پر چلایا۔ منتخب حکومتوں کو برخاست کیا۔ اب ایسی جماعتوں کے لوگ جمہوریت کے بارے میں گفتگو کرتے ہیں جوافسوس ناک ہے۔ کسانوں کے ساتھ بے ایمانی کرنے والی کانگریس اب ان کی رہنمائی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہندوستان کے کسان اس کو سمجھتے ہیں۔ ‘‘

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here