نئی دہلی: دہلی کی معروف غیر سرکاری تنظیم الحکمہ فاؤنڈیشن نے دہلی کے چار علاقوں، ذاکر، نگر ویسٹ، شاہین باغ، جیت پور اور اوکھلا انڈسٹریل ایریا فیز ون میں 500 ضرورت مندلوگوں میں کمبل تقسیم کئے۔ یہ کمبل ھمدرد نیشنل فاؤنڈیشن، MREC،نئی دہلی کے ذریعہ فراہم کئے گئے تھے۔
اس موقع پر فاؤنڈیشن کے سکرٹری سید شعیب احمد نے فاؤنڈیشن کا تعارف کراتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ فاؤنڈیشن کے خدمت خلق کے کاموں سے استفادہ کریں۔ انھوں نے کہا کہ جیسے ہی لاک ڈاؤن ختم ہوگا اس کے فورا بعدفاؤنڈیشن کی لائبریدی، کمپیوٹر سینٹر اورسلائی کڑھائی سینٹر کھول دئے جائیں گے اس لئے سبھی لوگ فاؤنڈیشن کی ان خدمات سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔
فاؤنڈیشن کے چیرمین ڈاکٹر ضیاء الدین احمد نے اپنے صدارتی خطبہ میں دو حدیثوں کا ذکر کرتے ہوئے حاضرین کو یہ پیغام دیا کہ اللہ کی نظر میں سب سے بہتر انسان وہ ہے جو دوسروں کے لئے نفع بخش ہو اور یہ کہ اللہ اپنے بندہ کی اس وقت تک مدد کرتا رہتا ہے جب تک وہ بندہ اپنے بھائی کی مدد کرتا رہتا ہے۔ انھوں نے اپنی تقریر میں ھمدرد نیشنل فاؤنڈیشن ((MREC، کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی معاونت کے سلسلہ کو جاری رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ھمدرد نیشنل فاؤنڈیشن کی طبی اور سماجی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی محترم مفتی شاہد، امام و خطیب مسجد ابوبکر، ذاکر نگر ویسٹ نے بھی خطاب کیا اور الحکمہ فاؤنڈیشن کی خدمات سے فائدہ اٹھانے اور ان خدمات میں فاؤنڈیشن سے جڑنے کی اپیل کی۔
شاہین باغ میں واقع الحکیم یونانی ہیلتھ کیر سینٹر پر ڈاکٹر عاشق الہی، ڈاکٹر کمال احمد، ڈاکٹر عمران اور ڈاکٹر انیس الرحمان اور ڈاکٹر عادل اعظمی کے ذریعہ ۰۵۱ ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کئے گئے۔ اسی طرح جیت پورمیں عقیل احمد، محمد جنید اور نفیس خان نے ۰۲۱ ضرورت مند لوگوں میں کمبل تقسیم کئے اس کے علاوہ اوکھلا انڈسٹریل ایریافیز ون میں بھی شکیل احمد کے ذریعہ ضرورت مندوں میں بھی کمبل تقسیم کئے گئے۔
پروگرام میں جناب ثاقب یاسین، جنرل سکرٹری،اور عتیق الرحمان صاحب نے مہمانوں کا استقبال کیا اور سعود عالم و دیگر رفقاء نے مہمانوں کی ضیافت کی۔
