لکھنؤ(زمینی سچ):ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ اور اطلاعات اونیش کمار اوستھی نے آج لوک بھون واقع میڈیا سینٹر میں پریس نمائندوں کو خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ وزیراعلیٰ نے مختلف ریاستوں سے ریاست واپس آ رہے مہاجر کایگروں؍مزدوروں کیلئے قائم کوارنٹائین سینٹر، پناہ گاہوں اور کمیونٹی کچن کے انتظامات سے متعلق ضلع مجسٹریٹ کو تعاون فراہم کرنیکیلئے سبھی 75ضلعوں میں آئی اے ایس اور سینئر پی سی ایس افسران کو بھیجنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ افسران متعلقہ منطقائی کمشنروں کی رہنمائی میںکام کریں گے۔ اس کام کیلئے انہوںنے ایسے افسران کو ہی نامزد کیے جانے کی ہدایت دی ہے جو کسی بھی طرح سے کووِڈ-19کے کنٹرول امور وغیرہ کاموں سے وابستہ نہیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مختلف ریاستوں میں ریاست واپسی والے مہاجر کاریگروں؍مزدوروں وک کوارنٹائین سینٹر بھیجتے ہوئے وہاں ان کا طبّی معائنہ کیا جائے۔ اس کیلئے معقول تعداد میں میڈیکل ٹیموں کو تشکیل دی جائے جو ہیلتھ چیک اپ اور اسکریننگ کاکام کریںگی۔ ہیلتھ چیک اپ میں صحتمند پائے گئے لوگوں کو 14دنوں کے ہوم کوارنٹائین کیلئے گھر بھیجتے وقت راشن کِٹ فراہم کرائی جائے۔ بے سہارا افراد کو راشن کِٹ کے ساتھ 1-1ہزار روپئے گزر بسر کے طور پر بھی دیا جائے۔ بیمار افراد کے علاج کا بندوبست کیا جائے۔ وزیراعلیٰ ہیلپ لائن کے توسط سے گرام پردھانوں اور شہری کارپوریٹروںسے گفت و شنید کرتے ہوئے نگرانی کمیٹیوں کے ذریعہ یہ یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی باہری فرد اگر چوری چھپے ان کے علاوہ میں آئے تو وہ انتظامیہ کو مطلع کریں۔مسٹر اوستھی نے بتایاکہ وزیراعلیٰ کی ہدایات کے ضمن میں اب تک 50ہزار سے زائد مہاجر کاریگروں؍مزدوروں نیز طلباء؍طالبات کو ریاست واپس لایا گیا۔ پریاگ راج میں رہ رہے تقریباً15ہزار طلباء؍طالبات کو انکے مختلف آبائی ضلعوں میںبھیجا گیا۔ انہوںنے بتایاکہ گجرات سے مہاجر کاریگروں کو لیکر 2ٹرین آچکی ہیں اور 5ٹرینیں آرہی ہیں۔ اس کے علاوہ مہاراشٹر سے 2ٹین تقریباً 2300مہاجر مزدروںاور کاریگروں کو لیکر آچکی ہیں اور 2ٹرین ناگپور اور امراوتی سے آرہی ہیں۔ کرناٹک، کیرل اور پنجاب سمیت دیگر ریاستوں سے بھی مہاجر مزدوروں کو لانے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔مسٹر اوستھی نے بتایاکہ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ کوارنٹائین سینٹر اور شیلٹر ہوم میں لوگوں کیلئے کمیونٹی کچن کے توسط سے کھانہ کا مناسب بندوبست کو یقینی بنایا جائے۔ الگ-الگ افسران کے ذریعہ کوارنٹائین سینٹر اور کمیونٹی کچن کا معائنہ کیا جائے۔ان میں صاف-صفائی اور حفاظت کے پختہ انتظامات کیے جائیں۔انہوںنے کہاکہ جس طرح سے کمیونٹی کچن کو جیو ٹیگنگ کیاگیا ہے، اسی طرح کوارنٹائین سینٹر کی بھی جیو ٹیگنگ کی جائے۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ راحت کنٹرول روم کی ویڈیو وال سے کوارنٹائین سینٹر کی لوکیشن اور وہاںکی سرگرمیوں کی معلومات حاصل کی جا سکے گی۔ انہوںنے ہدایت دی ہے کہ سبھی ضلع مجسٹریٹ کوارنٹائین سینٹر اور کمیونٹی کچن کیلئے نوڈل افسر کا تقرر کریں۔ یہ یقینی بنایا جائے کہ ہاٹ اسپاٹ میں رہنے والے ملازم اپنے جائے امور پر نہ آئیں، کیونکہ ایسے لوگوں کی کورونا کیریئر بننے کے امکانات قوی ہوتے ہیں۔ اس کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے کہ لوگ لازماً ماسک اور چہرہ کو ڈھانک کر ہی باہر نکلیں۔بچوں کی ٹیکہ کاری کام میں سوشل ڈسٹینسنگ کو عمل میں لاتے ہوئے اس کام سے وابستہ پیرامیڈیکل اسٹاف، دستانہ اور سینیٹائیزر کا استعمال ضرور کریں۔ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو تیزی سے تربیت دی جائے۔ ایمرجنسی خدمات فراہم کرانے والے گورنمنٹ اور پرائیویٹ نان کووِڈ اسپتالوں کی فہرست مرتب کی جائے۔
پول ٹیسٹنگ کو فروغ دیتے ہوئے ٹیسٹنگ صلاحیت میں اضافہ کیا جائے۔ سبھی وینٹی لیٹر فنکشنل رکھے جائیں۔ آگرہ، لکھنؤ، میرٹھ، کانپور شہر، مرادآباد، سہارنپور، فیروزآباد وغیرہ ضلعوں میں خصوصی نگرانی کی ضرورت ہے۔ ان اضلاع سے موثر تبادلہ خیال کر یہاں کے مسائل کا تصفیہ کرایا جائے۔مسٹر اوستھی نے بتایاکہ وزیراعلیٰ نے لیبر ری-فارم پر فوراً ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مزدوروںکے بینک اکاؤنٹ نمبر اور آدھار کارڈ نمبر کو جمع کرنے کی کارروائی جاری رکھتے ہوئے مستفیدین کے اکاؤنٹ میں گزربسر بھتہ کی رقم منتقل کی جائے۔ حکومت ہند کی ایڈوائیزری کے مطابق حفاظت کے تمام تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے صنعتوں کو شروع کرایا جائے۔ لاک ڈاؤن کے بعد ریاست میں سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے کیلئے ایک بڑی اور عملی لائحہ عمل تیار کیا جائے۔ اس کیلئے ضرورت کے مطابق سیکٹورل پالیسیوں میں ترمیم پر بھی غور کیا جائے۔ کووِڈ-19سے اقتصادی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں، اس لئے ریونیو اضافہ کے متبادل ذرائع کی نشاندہی کرنے کیلئے ایکشن پلان تیار کیا جائے۔ مہاجر کاریگروں اور مزدوروں کو روزگار کے موقع فراہم کرانے کیلئے انہیں ایک ضلع ایک اشیاء اسکیم ، وشوکرما شرم سمّان یوجنا اور دودھ کمیٹیوں سے جوڑا جائے۔
انہوںنے بتایاکہ ریاست میں پہلی بار راشن کارڈ کی نیشنل پورٹیبلٹی کا کام شروع کیا گیا ہے۔ راشن کارڈ کی نیشنل پورٹیبلٹی اسکیم سے ریاست کے جُڑ جانے سے یہاں مقیم مہاراشٹر کے اصل باشندوں نے اناج حاصل کیا ہے۔ اسی طرح گووا اور کرناٹک ریاستوں میں ریاست کے اصل باشندوں انے اس اسکیم کا فائدہ اٹھاکر وہاں اناج حاصل کیا۔ نیشنل پورٹیبلٹی سے بین ضلعی اور ضلع میں کسی بھی دکان سے راشن کارڈ ہولڈر راشن خرید سکتے ہیں۔
انہوںنے اس اسکیم کے بارے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بیدار کرنے کی ہدایت دی تاکہ وہ اس کا فائدہ حاصل کر سکیں۔پرنسپل سکریٹری صحت امت موہن پرساد نے بتایاکہ ریاست کے58ضلعوںمیں 1756معاملے ایکٹیو ہیں۔
انہوںنے بتایاکہ اب تک 758مریض پوری طرح صحتیاب ہو چکے ہیں۔اب تک ریاست کے 64ضلعوں سے 2742کورونا مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ کل 289پول ٹیسٹنگ کے توسط سے 1397سیمپل ٹیسٹ کیے گئے، جن میں 15پول پازیٹیو پائے گئے۔2024لوگوں کو آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے اور 11049لوگوں کو فیسیلٹی کوارنٹائین میں رکھا گیاہے۔انہوںنے بتایاکہ محکمۂ صحت کے ذریعہ کووِڈ-19کے انفیکشن کے موثر کنٹرول کیلئے مسلسل سروے کا کام کیا جا رہا ہے۔ ریاست میںا ب تک 50193سرویلانس ٹیموں کے ذریعہ 4356923گھروں میں مکین 21678495لوگوں کو معائنہ کیا گیاہے۔
راشن کارڈ ہولڈر کسی بھی ضلع کے کسی بھی دکان سے خرید سکے گا راشن
ہوم کوارنٹائین کیلئے بھیجتے وقت راشن کِٹ اور بے سہارا افراد کو 1-1ہزار روپئے کا گزربسر بھتہ بھی دیا جائے
