نئی دہلی:کانگریس صدر سونیا گاندھی نے مزدوروں اور ورکروں کے بحران پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پکاراورپریشانی ہر دل کو چھوتی ہے اس لئے بحران کی اس گھڑی میں ان کی مدد سب سے بڑی وطن پرستی ہے۔محترمہ سونیا گاندھی نے پیر کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث اپنوں سے دور ان لوگوں کی پکار میں ایک ماں ،بیٹے،والد،بیوی اور بچوں کی پکار شامل ہے اور انہیں کنبہ سے ملانا سب کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا،’’تب انتہائی درد ہوا جب ہزاروں مزدوروں کو سیکڑوں کلو میٹر بھوکے،پیاسے پیدل گھر واپس جاتے دیکھا۔لاکھوں مزدور جگہ جگہ مشکل میں پھنسے ہیں اور گھر واپسی کا انتظار کررہے ہیں۔امید تھی کہ عطیہ میں آئے ہزاروکروڑ روپے کا استعمال کرکے حکومت سب کو محفوظ اور مفت ریلگاڑی سے گھر بھیجے گی لیکن ایسانہیں ہوا۔کانگریس صدر نے کہا کہ ان کی بھیانک صورت حال کو دیکھتے ہوئے پارٹی نے ہر ریاست میں ضرورت مند مزدوروں کو گھر لوٹنے کے لئے ریل سفر کا خرچ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

