انسیفلائٹس کی طرح کورونا کا بھی خاتمہ کیا جائے گا: یوگی آدتیہ ناتھ

0

لکھنؤ:03اپریل(زمینی سچ) لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل اسٹاف اورپولیس ٹیم پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سختی سے پیش آنے کا انتباہ دیتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو کہا کہ انسیفلائٹس کی طرح اس مہلک وبا کا بھی پختہ ارادے کے ساتھ خاتمہ کیا جائےگا۔محکہ سماجی فلاح وبہبود کے مستفیدین کو پنشن دئیے جانے کے موقع پر مسٹر یوگی نے کہا” ہمیں غازی آباد اور کچھ دیگر مقامات سے میڈیکل اسٹاف اور پولیس اہلکار پر حملہ کرنے کے واقعات کی اطلاعات مل رہی ہیں۔ ایسے حملوں کو قطعی برداشت نہیں کیا جائےگا۔ ان افرادکو قانون پر عمل کرنے کا سبق ضرور پڑھنا چاہئے۔
غازی آباد میں نرسوں کے ساتھ باشائستہ تبصرہ کرنے والے جماعت کے لوگوں کے خلاف این ایس اے کے تحت معاملہ درج کیا جائےگا۔ کورونا وائرس کے خلاف لوگوں سے متحد ہوکر اس سے لڑنے کی اپیل کرتے ہوئے مسٹر یوگی نے کہا کہ”ریاست کے لوگوں نے جس طرح انسیفلائٹس کا خاتمہ کیا ہے۔ ٹھیک اسی طرح لوگوں کو کورونا کے خلاف جیت حاصل کرنی ہوگی۔
انہوں نے 87 لاکھ 71ہزار 781 مستحقین کے کھاتوں میں پنشن کے طور پر 871.48 کروڑ روپئے ٹرانسر کئے، ان میں 4987054 بزرگوں کے بینک کھاتوں میں 498.71 کروڑ روپئے کی رقم بھیجی گئی جبکہ 26 لاکھ 6ہزار 213 بے سہارا خواتین کے کھاتوں میں 260.63 کروڑ روپئے،10لاکھ 67ہزار 786 معذورین کے کھاتوں میں 106.78کروڑ روپئے اور 10728جذام کے مریضوں کے بینک اکاونٹ میں 5.38 کروڑر وپئے کی رقم شامل ہے۔
اپنی سرکاری رہائش گاہ پر منعقد ایک مختصر سے پروگرام میں مسٹر یوگی نے کچھ مستحقین سے بات بھی کی اور ان سے سرکاری اسکیمات کے بارے میں تاثر بھی لیا۔اس موقع پر بیسک ایجوکیشن منسٹر ستیش دویدی نے 761455000 روپئے کا چیک کووڈ۔19 کئر فند کے لئے سونپا۔اس رقم میں اسکولی اساتذہ اور ملازمین کی تعاون شامل ہے۔
مسٹر یوگی نے کہا کہ حکومت میڈیکل سہولیات کی بہتری اور لوگوں کے قوت مدافعت میں اضافہ کے لئے کام کررہی ہے۔ اور اس میں کووڈ۔19کیئر فنڈ بہت اہم کردار ادا کرےگا۔
وزیر اعلیٰ نے قرنطینہ میں رکھے گئے لوگوں کے اسپتال اور دیگر مقامات سے فرار ہونے کے واقعہ پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات سماج کے لئے خطرہ ہیں۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور پولیس سربراہوں کو اس کی ذمہ دار ی لینی چاہئے اور مستقبل میں ایسا نہ ہو اس کے لئے ضروری اقدام کریں۔مسٹر یوگی نے غریبوں لوگوں اور مزدوروں کے لئے ضروری اشیاء کی فراہم کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ کھانے پینے سے لدے گاڑیوں کو بلاکسی روکاوٹ کے آنے دیں تاکہ سرکاری اسکیمات کا فائدہ غریبوں تک پہنچ سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here