لکھنؤ:03اپریل(زمینی سچ) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمومایاوتی نے کورونا وائرس کے بحران سے نپٹنے کے لئے حکومت کی تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پارٹی کے اراکین اسمبلی ضرورت مندوں کی مدد کے لئے ایک۔ایک کروڑ روپئے دیں۔محترمہ مایاوتی نے جمعہ کو یک بعد یگر دوٹوئٹ میں لکھا”ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے حملے کے پیش نظر خاص کر یوپی کے بی ایس پی اراکین سے بھی اپیل ہے کہ وہ بھی پارٹی کے سبھی اراکین پارلیمنٹ کی طرح اپنے ایم ایل اے فنڈ سے کم سے کم ایک۔ ایک کروڑ روپئے ضرورت مندوں کی مدد کے لئے جاری کریں۔ بی ایس پی کے دیگر افراد بھی اپنے پڑوسیوں کا ضرور دھیان رکھیں”۔بی ایس پی سپریمو نے کہا”ساتھ ہی مرکزی حکومت سے بھی اپیل ہے کہ عالمی بینک سے ملے 100کروڑ ڈالٹر کی کورونا امداد کو خاص کر طبی سہولیات کو بڑھانے میں مناسب استعمال کرے تاکہ کورونا کو متاثر کن طریقے سےروکا جاسکے۔عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں حکومت کا تعاون کریں”۔

