لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اجودھیا میں شری رام جنم بھومی مندر میں 22جنوری کوہنے والے شری رام للا کی پران پرتشٹھا تقریب کو مافوق الفطرت، بے مثال اور ناقابل فراموش بنانے کے لئے ان کی حکومت کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
یوگی نے تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے منگل کو کہا کہ پوری دنیا اجودھیا کی جانب دیکھ رہی ہے۔ ہر کوئی اجودھیا آنا چاہتا ہے۔ یہ اترپردیش کی گلوبل برانڈنگ کا موقع بھی ہے۔ پران ۔پرتشٹھا تقریب میں آنے والے مہمانوں اور اس کے بعد سیاحوں/عقیدت مندوں کی آمد کو خوش کن،تسلی بخش تجربہ کے لئے ریاستی حکومت کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ رام مندر راشٹر مندر کی شکل میں ہندوستان کی تہذیب روحانی و سماجی اتحاد کا مظہر ہوگا۔ پران پرتشٹھا کا یہ تاریخی پروگرام کروڑؤں سبھی سناتن عقیدت مندوں کے لئے جوش و جذبہ افتخار اور دلی تسلی کا موقع ہے۔ 22جنوری کو شام ہر دیو مندر میں دیپ اتسو منایا جائے گا۔ ہر سناتن عقیدے کو ماننے والے اپنے گھروں/اداروں میں رام جیوتی روشن کر کے رام للا کا استقبال کرے گا۔یہ سب بے مثال اور جذباتی کرنے والا ہے۔
وزیر اعلی نے کہا’ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم اس ریاست میں مقیم ہیں جہاں پربھو رام نے جنم لیا۔ پوری دنیا آج اجودھیا کی جانب دیکھ رہی ہ۔ رام مندر پران پرتشٹھا کے ساتھ ہی اترپردیش کی گلوبل برانڈنگ کا موقع ملا ہے۔ پران۔پرتشٹھا کے بعد ہر دن بڑی تعداد میں عقیدت مند/سیاح یہاں آئیں گے۔ اترپردیش آمد پر انہیں مافوق الفطرت تجربے کو یقینی بنانے کے لیے بہترین مہمان نوازی کے تمام انتظامات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ رام للا کی پران ۔پرتشٹھا تقریب میں پورے ملک سے معزز شخصیات کی آمد ہورہی ہے۔ ایسے تاریخی موقع پر پوری اودھ پوری کی شاندار سجاوٹ کی جانی چاہئے۔ شری رام جنم بھومی مندر تیرتھ چھیتر ٹرسٹ اور مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ تال میل بناتے ہوئے ٹریفک منجمنٹ، پروٹوکول کے مطابق مہمانوں کے استقبال کے لئے سبھی ضروری انتظامات کئے جائیں۔
یوگی نے کہا کہ مہمان نوازی میں صفائی ایک بہت اہم موضوع ہے۔ اس پر سب کو کام کرنا ہو گا۔ عوامی حمایت حاصل کریں۔ اضافی افرادی قوت تعینات کی جائے۔ مرکزی سڑک ہو یا گلی، وہاں دھول یا غلاظت نہیں ہونی چاہیے۔ جگہ جگہ کوڑے دان رکھے ہوں۔ ویسٹ مینجمنٹ کا انتظام ہونا چاہیے۔
اودھپوری میں ریاستی حکومت کے ذریعہ چلائے جانے والے ریستوراں / اسٹور کو ‘ماتا شبری’ کے نام سے قائم کیا جانا چاہئے۔ اسی طرح نائٹ شیلٹر کو ‘نشادراج گوہیا گیسٹ ہاؤس’ کے طور پر تیار کیا جائے گا۔ اسی طرح دیگر عمارتوں کو بھی رامائن کے دور کے کرداروں کے نام پر رکھا جائے گا۔
22 جنوری کے بعد پوری دنیا سے رام بھکت ایودھیا پہنچیں گے۔ ان کی سہولت کے لیے شہر بھر میں مختلف زبانوں میں اشارئیے لگائے جائیں۔یہ آئین کے آٹھویں شیڈول میں شامل زبانوں اور اقوام متحدہ کی نو زبانوں میں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پریاگ راج۔ اجودھیا۔ گورکھپور، اجودھیا، لکھنؤ۔اجودھیا، وارانسی۔ اجودھیا شاہراہ پر اسمارٹ سائنیج لگائے جائیں۔ مختلف زبانوں میں اطلاعات ترسیل ہوں۔ ان شاہراہوں پر تجاوزات قطعی نہ ہوں۔ صفائی ہو۔ ریہڑی۔ پٹری کاروباری نہ ہوں۔کرین، ایمبولنس کی دستیابی ہو۔ اس کے لئے وزیر اعلی دفتر کے ذریعہ متعلقہ اضلاع کو ہدایت دی جائے۔سی ایم نے کہا کہ پریاگ راج، گورکھپور، وارانسی لکھنؤ سے آنے والے عقیدت مندوں/سیاحوں کو ایودھیا تک وولوو بسوں اور ہیلی کاپٹر سروس سے جوڑنے کی تیاریاں کی جائیں۔ ایودھیا میں تین ہیلی پیڈ تیار ہیں، ان کا صحیح استعمال کیا جانا چاہیے۔اجودھیا کی سیکورٹی، سہولیت اور صفائی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔پران پرتشٹھا اور اس کے بعد اجودھیا میں مسلسل سخت حفاظتی انتظامات ہونے چاہئیں۔ بغیر کسی تاخیر کے فوری طور پر سیف سٹی پراجیکٹ پر عملدرآمد کریں۔ سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں۔ اجودھیا کے آئی سی سی سی کو 22 جنوری سے پہلے فعال کریں۔ عقیدت مندوں اور سیاحوں کے لیے مہمان نوازی کی بہترین سہولیات ہونی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ اجودھیا میں کہیں بھی تجاوزات نہیں ہونی چاہئیں۔ نیا گھاٹ سے ٹیڑھی بازار سڑک کے دونوں طرف ریلنگ لگائیں۔ ریلنگ کو بھی سجایا جائے۔ عوامی بیت الخلاء کی جگہوں کو باقاعدگی سے صاف کیا جانا چاہئے۔ فیول پمپس پر بیت الخلاء کی صفائی کو یقینی بنائیں۔یوگی نے کہا کہ سال 2017 میں حکومت بننے کے بعد سریو جی کی آرتی کی روایت شروع ہوئی تھی۔ اسے مزید منظم اور پرکشش بنانے کی ضرورت ہے۔ آرچکوں کو بھی تربیت دی جانی چاہئے۔
اجودھیا کی ڈیجیٹل ٹورسٹ ایپ تیار کریں۔ اس میں اجودھیا میں موجود تمام بنیادی سہولیات اور اہم مقامات کے بارے میں واک تھرو کے ذریعے معلومات دستیاب ہوں۔اجودھیا میں ہندوستان اور بیرون ملک کے نامور فنکاروں کے ذریعہ ثقافتی پیش کش کی جانی چاہئے۔ ایک دانشور طبقہ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے۔ سریو جی میں کشتیوں پر کلچرل آرٹ بوٹ ٹور کا اہتمام کیا جانا چاہیے۔
مکر سنکرانتی کے موقع پر ریاست کے تمام روحانی مقامات اور مندروں میں ثقافتی پروگرام جیسے بھجن کیرتن وغیرہ کا انعقاد کیا جانا چاہیے۔ مندروں میں چراغ جلانے/ چراغ عطیہ کے ساتھ ساتھ رام کتھا پروچن، رامائن/ رام چرت مانس/ سندرکنڈ وغیرہ پروگرام بھی بھی منعقد کیے جائیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 14 سے 24 مارچ کے درمیان اجودھیا کے مندروں میں بھجن کیرتن، اناوست رامائن/ رام چرت مانس/ سندرکنڈ وغیرہ جیسے پروگراموں کا بھی انعقاد کیا جانا چاہئے۔رامائن شری رام جی کی زندگی پر مبنی ایک شاندار لافانی کہانی ہے، جو ہمیں عقیدت، فرض، رشتوں، مذہب اور کرم کے حقیقی معنی سکھاتی ہے۔ملک اور بیرون ملک بہت سے کہانی کاروں کے ذریعہ رام کتھا کے مختلف واقعات کے ذریعہ شری رام کے نظریات کو لوگوں میں قائم کیا جا رہا ہے۔ ایسے کہانی کاروں کے ذریعے رام کے شہر اجودھیا میں پروچن اور رام کتھا کی کہانی کا تسلسل ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ بھگوان شری رام کی روایتی شکلوں پر مبنی رام لیلا کو ملک کی مختلف ریاستوں/ممالک میں پیش کیا جائے۔ مہاراشٹرا، مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، ہریانہ، کرناٹک، سکم، کیرل، چھتیس گڑھ، جموں۔کشمیر، لداخ اور چنڈی گڑھ وغیرہ ریاستوں میں اس کی مضبوط ثقافت ہے۔ نیپال ، کمبودیا، سنگا پور، شری لنکا، تھائی لینڈ،انڈونیشیا وغیرہ کی رام لیلا منڈلیوں کو بھی مدعو کیا جائے۔

