لکھنؤ: ملک میں بڑھتے سڑک حادثات پر لگام لگانے کا حوالہ دے کر حکومت کے ذریعہ موٹر ایکٹ(ہٹ اینڈ رن) میں ترمیم کر کے حادثے کی صورت میں جیل و جرمانے کی سزا کے کی مخالفت میں نئے سال کے پہلے ہی دن پیر کو ریاست میں پرائیویٹ و کنٹریکٹ پر کام کرنے والے بس ڈرائیور کی ہڑتال کا اثر دکھنے کو ملا۔
فرخ آباد میں اس ہڑتال کا کافی اثر نظر آیا۔ یہاں ڈیپو کے اسسٹنٹ ریجنل منیجر آر سی یادو نے بتایا کہ بغیر کسی نوٹس کے اچانک فرخ آباد ڈیپو سے چلنی والی 104 بسوں کے تقریبا سبھی ڈرائیور ڈیوٹی پر نہیں آئے اور اپنی موبائل کو سوئچ آف کرلیا۔ اس دوران ایک بس صبح لکھنؤ کے لئے روانہ کی گئی جسے ہردوئی میں ہڑتال کررہے ڈرائیوروں نے واپس فرخ آباد بھیج دیا۔ اسی ضمن میں ڈیپو سے 25بسیں نکالی گئیں لیکن کسی بھی روٹ پرجانے نہیں دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق روڈ ویز ڈرائیوروں کی بس چکا جام ہڑتال کی وجہ سے فرخ آباد سے دہلی، آگرہ، لکھنؤ، ہردوئی، شاجہاں پور ، بریلی، میرٹھ، بدایوں، الہ آباد وغیرہ مقامات کو آنے والے ہزاروں مسافروں کو اپنے اپنے گھر بغیر سفر کئے واپس لوٹنا پڑا۔وہیں کافی ضروری کام والے مسافروں کو مہنگے کرائے پر چھوٹے چھوٹے بولیروں وغیرہ چار پہیہ گاڑیوں سے سفر کرنے کو مجبور ہونا پڑا۔ادھر ہڑتال کرنے والے ڈرائیور کے مطابق وہ اپنے مطالبات کی حمایت میں آئندہ تین دنوں تک ہڑتال کریں گے۔
ضلع بہرائچ میں مرکزی حکومت کے نئے قانون کی مخالفت میں آج پیر صبح س ہی ضلع میں دھرنا شروع ہوگیا۔
مرکزی حکومت کے وزارت سڑک کی جانب سے نیا قانون بنایا گیا ہے جس کے تحت گاڑی چلانے پر کسی کی موت ہوئی تو ڈرائیور کو سات لاکھ روپئے جرمانہ اور 10سال کی سزا کی تجویز ہے۔ اس قانون کی مخالفت میں پیر سے ضلع میں احتجاج شروع ہوگیا۔ شہر میں واقع روڈویز بس اڈہ احاطے میں ڈرائیور نے بس کھڑا کردیا۔ روڈ ویز بس کے ڈرائیوروں نے قانون کی مخالفت میں نعرے بازی کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔ سبھی نے گاڑیوں کو بس اسٹاف احاطے ہی میں کھڑا کردیا ہے مسافروں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ نانپارہ۔ بہرائچ شاہراہ پر بھی ٹرک ڈرائیور نے گاڑی بیچ سڑک پر کھڑا کر کے مظاہرہ شروع کردیا ہے۔
سبھی نے مرکزی حکومت کے قانون کی مخالفت کے لئے مظاہرہ شروع کرید ہے۔ بس ڈرائیوروں کے دھرنے کی وجہ مسافروں کو کافی پریشانی ہورہی ہے۔ڈرائیور سنگھ کے چیئرمین طارق ، ببلو کا کہنا ہے کہ جب تک قانون واپس نہیں لیا جائے گا۔ وہ سبھی بس نہیں چلائیں گے۔ شاداب، راکیش اور سلمان نے کہا کہ اتنے روپئے جرمانہ کہاں سے دیں گے۔ اگر اتنا پیسہ ہی ہوتا تو وہ سبھی ڈرائیور کی نوکری کیوں کرتے۔
ادھر نانپارہ۔بہرائچ شاہراہ پر ٹول پلازہ کے نزدیک ٹرک ڈرائیور نے گاڑی کھڑی کر کے جام لگا دیا۔ درمیان سڑک گاڑی کھڑا کرنے سے دیگر افراد کی آمدورفت میں کافی دوقت ہورہی ہے۔ س دوران کافی تعداد میں ٹرک۔ بس اور دیگر گاڑیوں کے ڈرائیور موجود رہے۔
ضلع ہمیر پور میں بھی روڈ ویز، ڈگامار و سبھی قسم کی پرائیویٹ گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے ذریعہ ہڑتال کا علان کردیا۔ جس سے افراتفری مچی رہی وہیں سبھی گاڑی اسٹینڈ پر ہمیر پور جیسے چھوٹے ضلع میں کرفیو جیساماحول رہا۔مودہا میں ٹرک ڈرائیوروں نے ہائی وے جام کر دیا پولیس نے سمجھا بجھا کر جام کھلوایا۔
روڈ ویز کے انچارج اے آر ایم راکیش کمار پانڈے نے پیر کو بتایا کہ ایم وی ایکٹ میں ترمیم کی وجہ سے تمام ڈرائیور اور کنڈکٹر آج اچانک ہڑتال پر چلے گئے۔ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ حکومت کے فیصلے کے خلاف تمام ڈرائیوروں نے رات گئے ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا تھا، یہ پہلا موقع تھا جب تمام سرکاری اور پرائیویٹ ڈرائیور مل کر ہڑتال پر گئے ہیں۔
ضلع جھانسی میں بھی ڈرائیوروں کے ہڑتال کا اثر دکھائی دیا۔ یہاں اے آر ایم روڈ ویز ڈی این شریواستو نے بتایا کہ صبح کے وقت نو بس نکالی گئیں لیکن کوئی بھی بس منزل تک نہیں پہنچی۔ سرکاری بس ڈرائیور کو بھاری مخالفت اور جام کی وجہ سے لوٹنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ کل کے لئے سبھی سرکاری بس ڈرائیوروں کو ڈیوٹی پر آنے کی جانکاری دی گئی ہے اور انہیں سمجھایا جارہا ہے۔
نئے قانون کے خلاف رائے بریلی کے روڈ ویز ڈرائیوروں نے بھی چکا جام کردیا۔رائے بریلی روڈ ویز کے اے آر ایم کا کہنا ہے کہ یہ ہڑتال غیر قانونی ہے جس کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کی جارہی ہے۔ ابھی تو قانون سامنے آیا نہیں ہے لیکن رائے بریلی کے ڈیپو کے تقریبا ڈیڑھ سو بسوں میں بشمکل 3-4بسیں ہیں چلی ہیں۔بقیہ بسوں کے ڈرائیورں نے بسوں کو چلانے سے انکار کردیا۔

