یوگی گونڈہ کو 1690 کروڑ روپئے کے پروجکٹوں کی دیں گے سوغات

0
0

گونڈہ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی جمعرات کو ضلع گونڈہ میں تقریبا 1690 کروڑ روپئے کے پروجکٹوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھیں گے۔
چیف ڈیولپمنٹ افسر ایم ارونمولی نے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ یوگی کل شہر میں واقع شہید اعظم سردار بھگت سنگھ انٹر کالج کے احاطے میں پہنچ کر وہ ضلع میں مختلف سرکاری سکیموں کے تحت مکمل ہونے والے پلوں، سڑکوں، لنک روڈز اور دیگر وسائل کا افتتاح کرنے کے ساتھ ساتھ کئی منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پروٹوکول کے حوالے سے سخت انتظامات کرتے ہوئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی آمد کے لیے بی ایس سی کیمپس میں ہیلی پیڈ بنانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ پورا انتظامی عملہ منگل کو سکیورٹی انتظامات کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے میں مصروف تھا۔یوگی کی کل مجوزہ دورےکے دوران وہ ضلع میں مشراولی فلائی اوور سمیت کروڑوں روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کر سکتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کے دفتر سے جاری پروٹوکول کے مطابق یوگی کا ہیلی کاپٹر کل دوپہر بی ایس سی کیمپس میں بنے ہیلی پیڈ پر اترے گا۔ اس کے بعد ان کا قافلہ 3.30 بجے جائے پروگرام پہنچے گا۔ وزیر اعلیٰ یوگی ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے پروگرام میں مختلف پروجکٹوں کےسنگ بنیاد اور افتتاح کے ساتھ ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وہ 4.35 بجے بلرام پور کے لیے روانہ ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here