وارانسی: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے وارانسی دورے کے دوسرے دن بدھ کو بی جے پی ذمہ داروں و لیڈروں سے ترقی پر تبادلہ خیال کیا۔
سرکٹ ہاوس میں صبح سے ہی انہوں نے لوگوں کا حال چال جانا۔ اس کے بعد صبح نو بجے وہ لال بہادر شاستر ائیر پورٹ بابت پور سے روانہ ہوگئے۔ وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی نے بھی سرکٹ ہاوص میں وزیر اعلی سے ملاقات کی۔ اس کے پہلے منگل کو وزیر اعلی نے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور ترقیاتی کاموں و نظم ونسق کے ضمن میں جائزہ میٹنگ بھی کی تھی۔ انہوں نے دیو دیوالی کو شاندار بنانے کی ہدایت دی تھی۔
یوگی آدتیہ ناتھ کے وارانسی دورے کے دوسرے دن صبح وزیروں، بی جے پی اراکین اسمبلی اور عہدیداروں سے ملاقات کی۔ سونبھدر ایک پروگرام میں شامل ہونے آئے وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی نے بھی سرکٹ ہاوس میں وزیر اعلی سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت کے وزیر اور شہر (شمال) کے ایم ایل اے روندر جیسوال، پنڈرا کے ایم ایل اے اودھیش سنگھ، کینٹ ایم ایل اے سوربھ شریواستو، ایم ایل اے سشیل سنگھ ، قانون ساز کونسل کے رکن ہنس راج وشوکرما وغیرہ نے بھی ملاقات کی۔

