ہندوستان دہشت گردی کے محاذ پر ثابت قدمی سے لڑ رہا ہے: ڈوبھال

0

نئی دہلی:قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے کہا کہ ہندوستان دہشت گردی اور انتہا پسندی کو فروغ دینے والی قوتوں کے خلاف ثابت قدمی سے لڑ رہا ہے۔
مسٹر ڈوبھال نے یہ بات منگل کے روز یہاں انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل محمد بن عبدالکریم عیسیٰ سے ملاقات کے بعد کہی۔
اس موقع پر مذہبی اور تعلیمی دنیا کی سرکردہ شخصیات کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر ڈوبھال نے کہا کہ ہندوستان بھی دہشت گردی کا شکار ہے اور اس نے ممبئی دہشت گردانہ حملے جیسے بھیانک حملے دیکھے ہیں جن میں 168 لوگ مارے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان دہشت گردانہ سرگرمیوں کے انسداد کے لیے مختلف سطحوں پر تیزی سے کام کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل کا پیغام بہت واضح ہے کہ اگر ہم انسانیت کے مستقبل کو محفوظ بنانا چاہتے ہیں تو ہم سب کو ہم آہنگی اور امن سے رہنا ہوگا۔
مسٹر ڈوبھال نے کہا کہ ہندوستان میں مسلم کمیونٹی کو اپنی شہریت پر فخر ہے، وہ ہندوستانی شہری ہیں اور انہیں اپنے آئین پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی آئین سب سے مقدم ہے اور یہ پورے ملک کو ایک دھاگے میں باندھے ہوئے ہے۔
ان دنوں مسلم ورلڈ لیگ کا ایک وفد ہندوستان کے پانچ روزہ دورے پر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here