نئی دہلی:عالمی وبا کورونا وائرس’کووڈ-19‘کی وجہ سے سال 2020 میں لاکھوں شادی شدہ جوڑے خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات حاصل کرنے میں ناکام رہے،جس کے نتیجے میں ، ناپسندیدہ حمل اور زچگی کی شرح اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔کورونا خطرے کی وجہ سے 25 مارچ سے نافذ لاک ڈاؤن کے دوران مانع حمل اقدامات حاصل کرنے اور اس کے استعمال میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔وزارت صحت اور خاندانی بہبود حکومت ہند کے حکم کے مطابق سرکاری طبی مراکز نے نس بندی اور آئی یو سی ڈی فراہم کرنے کا کام آئندہ اطلاع تک ملتوی کردیا ہے۔لاک ڈاؤن کے دوران باہر نکلنے پر پابندی کی وجہ سے بغیر ڈاکٹر کے پرچے پر ملنے والی مانع حمل ادویات ،کنڈوم،او سی پی اور ای سی پی حاصل کرنے میں لوگوں کو کافی مشکلوں کا سامنا کرنا پڑ رہا رہے۔اس کے اثرات کو سمجھنے کے لئے ، این جی او فاؤنڈیشن اگین ری پروڈکٹیو ہیلتھ سروسز انڈیا (ایف آر ایچ ایس) نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں اس لاک ڈاؤن کے سبب اس طرح کے اقدامات کی دستیابی میں کمی کا اندازہ لگایا ہے۔

