قرنطینہ کے نام پر لوگوں کو پریشان کیا جارہا ہے:دانش

0
Danish Ali Member Parliament

نئی دہلی:بہوجن سماج پارٹی کے لیڈر وایم پی کنور دانش علی نے کہا ہے کہ قرنطینہ کی مدت ختم ہونے کے باوجود جان بوجھ کر لوگوں کو کوارنٹائن سینٹر میں رکھا جارہا ہے۔مسٹر علی نے اس سے متعلق اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو آج ایک خط لکھ کر قرنطینہ کی مدت پوری کرچکے لوگوں کو ان کے گھر بھیجنے کے تعلق سے افسران کو مناسب ہدایات دینے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ شعوری طور پر لوگوں کو زیادہ دنوں تک سینٹر میں رکھنا ان کے بنیادی حقوق کی پامالی ہے اورانتظامیہ کے طریقہ کار پر سوال کھڑے کرتی ہے۔امروہہ کے ایم پی نے مرکزی حکومت کی ہدایات کے مطابق کورونا متاثرین کے رابطہ میں آنے والے مشتبہ افراد کو 14سے 21روز تک قرنطینہ سینٹر میں رکھنے کا التزام کیا گیا ہے۔پورے اترپردیش میں جن ہزاروں افراد کو پہلے مرحلے کے لاک ڈاؤن سے ہی سینٹر میں رکھا گیا تھا خاص طور سے ان کے پارلیمانی حلقہ میں گذشتہ 45روز سے 25لوگوں کو قرنطینہ کیا گیا ہے جن میں کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں ہیں اوران کی جانچ رپورٹ بھی منفی آئی ہوئی ہے۔قرنطینہ کی طےشدہ مدت ختم ہونے کے باوجود انہیں گھر نہیں بھیجا جا رہا ہے جس کی وجہ سے یہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔ یہی حالت ریاست کے دیگر اضلاع کی بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی صورت حال میں حکومت کی نیت پر سوال اٹھنا لازمی ہے۔بے قصور لوگوں کو جان بوجھ کر پریشان کیا جارہا ہے،یہ عام آدمی کے بنیادی حقوق کوسلب کرنا ہے۔ایسی صوت حال میں قرنطینہ کئے گئے لوگ کسی دوسری بیماری کے شکار نہ ہو جائیں اس لئے انہیں فوری ان کے گھر بھیجا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here