لکھنؤ:(زمینی سچ) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو کہا کہ کورونا انفیکشن کی ہر چین کو توڑنے کے لئے ضروری ہے کہ لاک ڈاؤن پر سخت سے عمل کیا جائے اور سماجی دوری پر خصوصی دھیان دیا جائے۔مسٹر یوگی نے لاک ڈاؤن کی جائزہ میٹنگ میں کہا کہ پولیس کے جوان اور افسران خود کی صحت کا دھیان رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن پر عمل آوری کے لئے سخت رویہ اپنائیں۔ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں صرف طبی،صفائی اور ہوم دلیووری سے وابستہ ملازمین کو ہی جانے کی اجازت دی جانی چاہئے اور ان علاقوں میں سبھی گھروں کو سینیٹائز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ چیف میڈیکل افسر نرسنگ ہوم کے مالکین اور دیگر ڈاکٹروں کے ساتھ میٹنگ کریں تاکہ ٹیلی میڈیسن کے ذریعہ طبی مشورےدستیاب کرائے جاسکیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ فون پر مریضوں کو ان کے مرض کے بیمار میں معلومات فراہم کرنے والے ڈاکٹروں کی فہرست کی معقول تشہیر کی جائے۔وزیر اعلی نے کہا کہ ہر ضلع میں 15تا25ہزار افراد کی اہلیت والے قرنطینہ مرکز اور رہائشی کیمپ بنائے جائیں۔ شلٹر ہوم میں 14دنوں کی ادارہ جاتی قرنطینہ کی مدت پورا کرنے والوں کا میڈیکل جانچ کرا کر انہیں ہوم قرنطینہ کے لئے گھر بھیج دیا جائے۔میڈیکل ٹیسٹنگ کے لئے پول ٹیسٹنگ اور رینڈم ٹیسٹنگ کا استعمال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور چیف میڈیکل افسر ایل۔1،ایل۔2،ایل۔3 کووڈ اسپتالوں، شلٹر ہوم اور قرنطینہ مراکز کا معائنہ کریں۔شلٹرہوم و قرنطینہ سنٹر کی فوڈنگ لاجنگ نظام پر نظررکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ شلٹر ہوم کو جیو ٹیگ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایل۔1،ایل2،ایل3اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کا معقول انتظام کیا جائے۔ ایل1زمرے کے کووڈاسپتالوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ایل3 کوڈد اسپتالوں کے بستروں میں اضافہ کیا جائے۔سبھی اسپتالوں میں پی پی ای کٹ اور این 95 ماسک کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ کووڈ۔19 کے مریضوں کے علاج کے لئے پلازمہ تھریپی کو فروغ دیا جائے ۔سبھی ٹیسٹنگ لیبس میں پول ٹیسٹنگ کا نظم کیا جائے۔مسٹر یوگی نے کہا کہ پریاگ راج سے واپس بھیجے جارہے طلباوطالبات کے صحت کی جانچ کرائی جائے۔ وارانسی،ہاپوڑ،راپور،مظفرنگر اور علی گڑھ میں سینئر افسر،پولیس اور طبی افسران بھیجے جائیں اور اورنج ژون میں اجازت دی جانے والے سرگرمیوں کے لئے ایک خاکہ تیار کیا جائے۔انہون نے کہا کہ موجودہ وقت میں وافر مقدار میں بھوسا دستیاب رہتا ہے۔ اس کے پیش نظر گئو شالاؤںمیں بھوسا بینک قائم کئے جائیں۔تین مئی کے بعد صنعتی اکائیوں کو کس طرح سے شروع کیا جائے اس کے لئے اک ایکشن پلان تیار کیا جائے۔مہاجر مزدوروں کو روزگار دینے کا منصوبہ بنایا جائے۔

