ممبئی: نجی شعبے کاملک کا تیسرا سب سے بڑا قرض دہندہ ایکسس بینک لائف انشورنس کمپنی میکس لائف انشورنس (میکس لائف) کی 29 فیصد حصہ داری خریدے گا۔ایکسس بینک نے منگل کو بتایا کہ اس نے میکس لائفپرموٹر کمپنی میکس فنانشیل سروسز لمیٹڈ (ایم ایف ایس ایل) کے ساتھ اس سلسلے میں پختہ معاہدہ کر لیا ہے۔ اس نے بتایا کہ وہ انشورنس کمپنی کے 556494102 شیئریعنی 29 فیصد حصہ داری خریدے گا۔ اس کے بدلے وہ نقد ادائیگی کرے گا حالانکہ سودے کی رقم کے بارے میں کچھ ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔
میکس لائف، ایم ایف ایس ایل اور ایکسس بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز نے پیر کو اس سودے کو منظوری فراہم کی۔ اس کے بعد میکس لائف میں بینک کا حصہ بڑھ کر 30 فیصد ہو جائے گا۔ ساتھ ہی ملک کی چوتھی سب سے بڑی نجی لائف انشورنس کمپنی کے ٹیگ لائن پر ایکسس بینک کا لوگو بھی آ جائے گا۔ایکسس بینک نے ایک بیان میں کہا ”یہ معاہدہ دونوں فریقوں کے لئے فائدہ مند ہو گا۔ اس سے میکس لائف کی حالت اس کی حریف کمپنیوں کے مقابلے مضبوط ہوگی“۔ اس سودے کو ابھی ریزرو بینک، انڈین کمپٹیشن کمیشن اور انڈین انشورنس ریگولیٹری اور ڈیولپمنٹ اتھارٹی سمیت دیگر کی منظوری ملنی باقی ہیں۔ اس کی وجہ سے حصص کے حصول میں چھ سے نو ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔ابمیکس لائف میں 72.5 فیصد حصہ داری ایم ایف ایس ایل اور 25.5 فیصد متسوئی سمومیتومو انشورنس کاہے۔ باقی شیئر میں ایکسس بینک کے پاس تقریبا ایک فیصد شیئر ہیں۔
