نئی دہلی،28مارچ:ملک کے اہم صنعتی گھرانے ٹاٹا نے کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے 500کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
ٹاٹا ٹرسٹ کے چیئرمین رتن این ٹاٹا نے اتوار کو کہا کہ کورونا کی وبا سے نمٹنے کےلئے ٹاٹا گروپ،ٹاٹا سنس کی کمپنیاں اور ٹاٹا ٹرسٹ اس وقت سماج اور حکومت کے ساتھ ہے اور اس سے نمٹنے کےلئے 500 کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتے ہیں۔
مسٹر ٹاٹا نے کہا کہ اس رقم کا استعمال ڈاکٹروں اور دیگر طبی اہلکاروں ،متاثرین ،علاج کے آلات اور ٹیسٹ کٹ خریدنے ،متاثرین کےلئے اسپتال بنانے طبی اہلکاروںکےلئے ٹریننگ اور عوامی بیداری کےلئے کیا جائےگا۔

