نئی دہلی، 29 مارچ:ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 27 اموات ہوچکی ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1024 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کی اتوار کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک کی 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے اور اب تک 1024 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ان میں بیرونی ممالک کے 48 شہری شامل ہیں۔
کورونا وائرس کے انفیکشن سے ملک بھر میں اب تک 27 افراد کی موت جبکہ 96 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کیرلا، مہاراشٹر، کرناٹک، تلنگانہ،گجرات، راجستھان، اترپردیش اور دلی میں ابھی تک سب سے زیادہ انفیکشن کے معاملے سامنے آئے ہیں۔
کورونا وبا سے مہاراشٹر میں چھ، گجرات میں چار، کرناٹک میں تین، دلی میں دو، مدھیہ پردیش میں دو، کیرلا ، بہار، پنجاب، ہماچل پردیش، تلنگانہ، جموں و کشمیر، تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں ایک ایک شخص کی موت ہوچکی ہے۔

