نئی دہلی، 29 مارچ: ملک میں تیزی سے پاؤں پھیلا رہے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے جامع اور مربوط منصوبہ بندی کے تحت حکومت نے 11 بااختیار گروپ تشکیل دیئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ان گروپوں کی تشکیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت کی گئی ہے۔ ان گروپوں کو منصوبہ بنانے اور انہیں مقررہ وقت پر نافذ کرنے کے لئے سبھی ضروری قدم اٹھانے کا حق ہوگا۔
بہتر تال میل کے لئے ان میں سے ہر ایک گروپ میں وزیراعظم کا دفتر اور کابینہ سکریٹریٹ کا ایک ایک سینئر افسر شامل ہوگا۔

