کملیش بھٹ کی لاش کو حکومت نے لینے سے کیا انکار

0

نینی تال، 25 اپریل اتراکھنڈ لوک واہنی (یو ایل وی) ’علاقائی پارٹی‘ نے ابو ظہبی میں انتقال کرنے والے کملیش بھٹ کی لاش دہلی ہوائی اڈے پہنچنے کے بعد لاش کو دوبارہ واپس دبئی بھیجنے پر مرکزی حکومت کے رویے پر سخت تکلیف کا اظہار کیا۔
یو ایل وی نے مرکز سے کملیش بھٹ کی لاش واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یو ایل وی کے قومی صدر پی سی تیواری نے جاری ایک بیان میں کہا کہ سکلانا ٹیہری کے باشندے کلمیش بھٹ (24) ابو ظہبی میں ایک ہوٹل میں کام کرتا تھا۔ گذشتہ 16 اپریل کو اس کی موت ہو گئی تھی۔ ان کے معاون روش رتوڑی اور دیگر افراد نے کافی کوشش کے بعد کملیش کی لاش کو واپس ان کے گاؤں ٹیہری بھجوایا لیکن الزام ہے کہ مرکز کی لاپرواہی کے سبب کملیشش کی لاش کو واپس ہوائی اڈے سے دبئی بھیج دی گئی۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے اس رویے سے اتراکھنڈ کے عوام میں ناراضگی ہے۔ ڈبل انجن کی حکومت نے ایسے حساس موقع پر حد درجے کی بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ اس واقعہ سے کملیش بھٹ کے اہل خانہ کو دوہرا جھٹکا لگا ہے۔ اہل خانہ لاش لینے دہلی ہوائی اڈے پہنچے اور انھیں لاش نہیں ملی۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ عام آدمی کو چھوڑ کر کسی صنعتکار، سیاسی لیڈر یا پھر کسی نوکر شاہ کو یہ واقعہ کبھی نہیں پیش آتا۔ انہوں نے مرکز سے کملیش بھٹ کی لاش کو دوبارہ احترام کے ساتھ واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here