ڈی جی پی نے وزیر اعلیٰ کو 20کروڑ روپئے کا چیک پیش کیا

0

لکھنؤ15؍اپریل(زمینی سچ): اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو آج یہاں ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ہتیش سی اوستھی نے پولیس اور پی اے سی کی جانب سے 20کروڑ روپئے کا چیک ’وزیر اعلی راحت فنڈ‘کے لئے پیش کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ اونیش کمار اوستھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولیس اور پی اے سی کورونا وائرس کووڈ 19کے خلاف جس عزم کے ساتھ جنگ لڑ رہے ہیں، وہ قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ضرورتمندوں کو پی وی آر112کے ذریعے ضروری چیزیں و دیگر سہولیات فراہم کرنے کے کام سے پولیس کی شبیہ مزید بہتر ہوئی ہے۔ اس موقع پر پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ ایس پی گوئل اورسنجے پرساد، اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر پی وی راما شاستری اور اے ڈی جی پی اے سی وی کے سنگھ سمیت دیگر سینئر افسران بھی موجود رہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here