نئی دہلی، 15 اپریل :حکومت نے کوروناوبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ مکمل لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے میں دیہی علاقوں میں صنعتی سرگرمیوں کی اجازت دی ہے۔حکومت نے لاک ڈاؤن کے تعلق سے بدھ کے روز جاری رہنما ہدایات میں کہا کہ اس دوران ضروری اشیا، ادویات اور طبی آلات کی تیاری، نقل و حمل، سپلائی اور ترسیل کی اجازت ہوگی۔ حکومت نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے میں 20 اپریل کے بعد کورونامتاثرہ علاقوں کو چھوڑ کر دیہی علاقوں میں ضروری اور غیر ضروری تمام طرح کی اقتصادی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی لیکن اس میں باہمی ضروری فاصلہ اور صفائی ستھرائی پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔اس طرح کی سرگرمیوں کی اجازات ملنے کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ زراعت اور متعلقہ سرگرمیاں پوری طرح سے جاری رہیں، دیہی معیشت زیادہ سے زیادہ صلاحیت کے ساتھ کام کریں، دہاڑی مزدوروں اور لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں، وافر حفاظتی اقدامات اور لازمی معیاری آپریٹنگ پروٹوکول (ایس او پی) کے ساتھ چنندہ صنعتی سرگرمیوں اور ڈیجیٹل معیشت کام کرتی رہیں۔ تمام طرح کے سامانوں کی نقل و حمل کی اجازت ہوگی اور اس میں ضروری یا غیر ضروری کا فرق نہیں کیا جائے گا۔
یہ اجازت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کی طرف سے اعلان شدہ ہاٹ اسپاٹ میں لاگو نہیں ہوں گی۔ نظر ثانی ہدایات میں لاک ڈاؤن کے تحت جاری پابندیوں پر عمل نہ کرنے پر جرمانے اور تادیبی کارروائی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ عوامی مقامات اور کام کی جگہ پر ماسک پہننا لازمی کیا گیا ہے اور ساتھ ہی عوامی مقامات پر تھوکنے کے لئے جرمانے کا التزام بھی کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے بدھ کو ایک حکم جاری کرکے کہا ہے کہ کورونا وبا کے سبب ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے تحت گزشتہ 14 اپریل تک لاگو شدہ تمام ہدایات کی مدت آئندہ تین مئی تک بڑھا ئی جارہی ہے۔ آرڈر میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ساتھ مرکزی وزارتوں اور محکموں سے ان ہدایات پر مکمل طور پر عمل کرنے کو کہا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو قوم کے نام خطاب میں کورونا وبا کے پھیلنے کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی مدت تین مئی تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔ لاک ڈاؤن کی پہلے اعلان مدت منگل کو ختم ہونی تھی۔وزارت نے حکم میں یہ بھی کہا ہے کہ 20 اپریل سے شروع کی جانے والی اضافی چنندہ سرگرمیوں کا آغاز کرنے کی ذمہ داری ریاست اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کی ہوگی۔زراعت کاموں سے متعلق تمام کارکنوں کو کام پر جانے اور کام کرنے کی اجازت دے گا۔ساتھ ہی فصلوں کی خریداری سے متعلق کاری کی ایجنسیوں، منڈیوں، زرعی مشینری، پارٹز وغیرہ کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ کھاد، کیڑے مار ادویات اور بیج کی تقسیم کی بھی اجازت، فصل کٹائی مشینیں ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے ماہی گیری سے متعلق سرگرمی چلانے، چائے، کافی اور ربر باغات سے متعلق سرگرمی 50 فیصد وکروں کے ساتھ کی جا سکے گی۔ جانور پالنے سے متعلق سرگرمیوں اور گوشالاو کے آپریشن کی بھی اجازت دے گا۔نظر ثانی ہدایات میں سماجی فاصلے متعلق قوانین پر عمل کرتے ہوئے منریگا کام، اشیاء اور دیگر اشیاء کی نقل و حمل کے لئے ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں کی آپریشن کی اجازت ہوگی۔پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا، ڈی ٹی ایچ، کیبل خدمات، انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق سروس، ڈیٹا اور کال سینٹر صرف سرکاری سرگرمیوں کے لئے بھی چلائے جا سکیں گے۔ ساتھ ہی الیکٹریشین، انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق ریپیئر، پلبر، موٹر میکینک اور بڑھئی کی خدمت بھی جاری رہیں گی۔مرکزی حکومت، اس کے تحت آنے والے خود مختار ادارے اور ماتحت دفتر، مختلف وزارتوں کے دفتر کھلیں گے اور ان میں ڈپٹی سیکریٹری سے اوپر کے تمام افسران کی موجودگی لازمی ہوگی۔
اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ہدایات پر عمل نہ کرنے والے افراد کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 188 اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کی دفعہ 51 سے 60 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ عوامی مقامات اور کام کی جگہوں پر ماسک پہننا لازمی ہوگا، سماجی فاصلے پر عمل یقینی بنانا ہوگا۔ اس کے علاوہ کوئی بھی ادارے ایک ساتھ 5 سے زیادہ لوگ کام کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ شادی اور آخری رسوم جیسے ضلع مجسٹریٹ کے قوانین کے تحت کی ادا کی جائے گی۔ عوامی مقامات پر تھوکنے والے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ شراب، گٹکا اور تمباکو کی فروخت پر مکمل روک رہے گی۔نظر ثانی ہدایات کے مطابق تمام کام کی جگہوں پر تھرمل اسکریننگ کے نظام اور شفٹ میں ایک گھنٹے کا وقفہ ضروری ہو گا۔ پینسٹھ سال سے زیادہ عمر اور ایسے شخص جن کے بچے پانچ سال سے کم عمر کے ہیں انہیں گھر سے کام کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔ تمام ملازمین سرکاری اور نجی کو آروگیہ سیتو کا استعمال کرنا چاہئے۔ کام کی جگہوں پر صفائی کا خیال رکھنا ہوگا۔حالیہ ہدایات میں بھی لاک ڈاؤن کے دوران ملک بھر میں ریلوے، ہوائی، میٹرو اور دیگر عوامی ذرائع نقل و حمل بند رہیں گے۔ تمام طرح کی تعلیم اور کوچنگ ادارے بھی پہلے کی طرح بند رہیں گے۔ ٹیکسی، آٹو اور سائیکل رکشہ اور کیب سروس بھی بند رہیں گی۔ ساتھ ہی فلم حال، مال، شاپنگ کمپلکس، جم، اسپورٹس کمپلیکس، سوئمنگ پول، تفریحی پارک، بار اور تھیٹر بھی پہلے کی طرح بند رہیں گے۔

