گورکھپور: عوام پہلے کے جذبے سے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور قیام کے دوران لگاتار تیسرے دن جنتا درشن میں لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے تئیں تیقن دیا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ یہ قیام مذہبی تقریبات سے وابستہ تھا لیکن انہوں نے یومیہ پہلے عوام کو دھیان رکھا اور پھر اس کے بعد پوجاپاٹ کی طرف توجہ کی۔
وزیر اعلیٰ جمعہ کی دوپہر گورکھپور پہنچے تھے وہ جمعہ کی شام اور ہفتہ ۔اتوار دونوں دن مندر کے احاطے میں منعقد ہونے والے پروگراموں سے وابستہ رہے۔ اس کے علاوہ پیر کی صبح وہ مہاراج گنج کے چوک بازار میں واقع گرو گورکھ ناتھ مندر بھی مذہبی رسومات میں شرکت کے لیے پہنچے۔
اس درمیان گورکھناتھ مندر میں اپنے قیام کے دوران تین دن(ہفتہ۔اتوار و پیر)لگاتار انہوں نےمذہبی تقریب میں شرکت سے قبل جنتا درشن کا اہتمام کیا۔ انہوں نے پیر کو جنتا درشن میں تقریباً تین سو لوگوں سے ملاقات کی۔ ان کے مسائل سنے اور انہیں جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت کی۔
پیر کو وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں علاج کے لیے مالی مدد کی درخواست کرنے والے لوگ بھی زیادہ تھے۔ وزیراعلیٰ نے ان سے کہا کہ کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ وہ علاج کے لیے رقم کا بندوبست کریں گے۔ سی ایم یوگی نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ علاج میں مالی مدد سے متعلق درخواستوں پر اسپتال کے اسٹیمیٹ کی کارروائی کو مکمل کرکے حکومت کو بھیجیں۔

