گورکھپور: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو ہدایت دی کہ عوام کے مسائل پر فوری کاروائی کرتے ہوئے کوالٹی و تشفی بخش حل کو یقینی بنائیں۔ عوام کو یہ احساس ہونا چاہئے کہ حساس حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
گورکھناتھ مندر میں اتوار کی صبح منعقد جنتا درشن میں وزیر اعلی مسائل لے کر پہنچے لوگوں کو تیقن دیتے ہوئے کہا کہ گھبرائیے مت ۔ حکومت آپ کی ہے اور آپ کے لئے ہی ہے۔ ہم ہر مسئلے پر کاروائی کرائیں گے۔
جنتا درشن میں وزیر اعلی نے تقریبا 400لوگوں سے ملاقات کی۔ کرسیوں پر بیٹھائے گئے لوگوں تک خود پہنچے اوراطمینان سے ان کے مسائل سنتے ہوئے ان کی عرضیاں لیں اور ساتھ میں موجود افسران کو مسائل کے حل کے لئے ضروری ہدایت دیں۔

