وکاس کی گرفتاری پر انعامی رقم اب 5لاکھ روپئے

0

لکھنؤ: اترپردیش کے ضلع کانپور میں آٹھ پولیس اہلکار کے قتل کا کلیدی ملزم ہسٹری شیٹر وکاس دوبے کی گرفتاری پر انعامی رقم ڈھائی لاکھ روپئے سے بڑھا کر 5لاکھ روپئے کر دی گئی ہے۔اڈیشنل چیف سکریٹری اونیش اوستھی نے بدھ کو یہاں بتایا کہ چوبے پور کے بکرو گاؤں باشندہ وکاس دوبے کو گرفتار کرنے اور یا اس کی صحیح اطلاع دینے پر اب پانچ لاکھ روپئے کی رقم بطور انعام دی جائےگی۔چھ دنوں کے اندر یہ تیسری بار ہےجب حکومت نے شاطر بدمعاش کی گرفتاری پر انعامی رقم میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے اس پر 25 پھر 50ہزار اور اس کے بعد ڈھائی لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔پولیس کی تقریبا 50ٹیمیں اترپردیش کے عالوہ دیگ ریاستوں میں وکاس کی تلاش میں مشغول ہیں۔ اس کے تین ساتھیوں کو پلیس نے اب تک مڈھ بھیڑ میں ہلاک کردیا ہے جبکہ دو خواتین سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔کانپور کے ایس ایس پی دنیش کمار پی نے انعام کی رقم کے ضمن میں پوچھے گئےسوال پر کہ اکہ انعام کی رقم بڑھانے کا فیصلہ لکھنؤ پولیس دفتر سے ہوتا ہے لیکن شاطر بدمعاش کی گرفتاری اور اس کو انجام تک پہنچانے کے لئے پولیس کسی بھی حد تک جائے گی اور اسے جلد ہی قانون کے شکنجے میں جکڑ لیا جائےگا۔قابل ذکر ہے کہ گذشتہ جمعرات اور جمعہ کی دیر رات چوبے پور کے بکرو گاؤں می قتل کی کوشش کے معاملے میں وکا س دوبے کو گرفتار کر نے گئی پولیس ٹیم پر بدمعاشوں نے فائرنگ کر دی تھی۔ اس واردات میں ڈی ایس پی بلہور دویندر کمار مشر سمیت 8پولیس اہلکار مارے گئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here