وطن عزیز کا تحفظ امت مسلمہ کی ذمہ داری: ڈاکٹر ملک فیصل فلاحی

0
45

لکھنؤ:جماعت اسلامی یوپی مشرق کے امیر ڈاکٹر ملک فیصل فلاحی نے پیر کو جماعت اسلامی کے کارکنوں سے اپنے خطاب میں صحت مند سیاست کو قوت بخشنے کے لئے جدوجہد کرنے و برداران وطن سے خوشگوار تعلقات استوار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وطن عزیر کا تحفظ امت مسلمہ کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ڈاکٹر ملک ضلع سدھارتھ نگر کے نوگڑھ علاقے میں ایک خصوصی پروگرام میں ارکان، کارکنان،متفقین جماعت اور معززین شہر سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے وطن عزیر کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس وقت وطن عزیر صحت مند سیاست کے فقدان،معاشی بحران، تعلیمی پسماندگی، مذہبی تعصبات اور فسطائی قوتوں کی ریشہ دوانیوں کا شکار ہے۔وطن عزیز کو جملہ مسائل و مشکلات سے باہر نکالنا ہر محب وطن بطور خاص امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے۔برادران وطن سے خوشگوار تعلقات کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعلی اخلاقی اقدار،جذبہ صادق اور جہد مسلسل سے اپنی زندگیوں کو عبارت کرکے برادران وطن کے قلوب واذہان سے اسلام و مسلمانوں کے تئیں پائے جانے والے شبہات کا مختلف انداز سے ازالہ کیا جاسکتا ہے۔اور ایسا کر کے ہم سماج میں نفرت کا بیج بونے والوں کو کاری ضرب لگا سکتے ہیں۔میر حلقہ نے ملی اتحاد و اجتماعی کوشش کو تبدیلی کا اصل منبع قرار دیتے ہوئے کہا کہ جملہ مسالک و ملی تنظیمیں مشترک ایشوز میں باہمی اتحاد و اتفاق کے ذریعے سرگرمیوں کو انجام دیں۔ مشترک ایشوز میں بغیر اتحادکے کسی مثبت تبدیلی کا تصور ممکن نہیںکیونکہ انفرادی کوششوں سے صرف وقتی تبدیلی آتی ہے اور اجتماعی کوششوں سے دائمی تاریخ رقم کی جاتی ہے۔س موقع پر امیر مقامی تلکہنا محمد اختر فلاحی و سیکریٹری شعبہ تنظیم مقبول احمد فلاحی احتساب و جائزہ اور توبہ و استغفار کے حوالے سے مفید و نفع بخش نکات کی طرف توجہ مبذول کرائی۔پروگرام میں ناظم ضلع سدھارتھ نگرعبیداللہ فیضی،ناظم اضلاع گونڈہ وبلرام پور اظہر الدین فلاحی ،مولانا عبدالاول ندوی،جمیل احمد فلاحی ، عبدالمعید خان، مشتاق احمد،جمیل احمد فیضی،معاون سکریٹری شعبہ تربیت محمد شریف فلاحی کے علاوہ معززین شہر کی کثیر تعداد موجود رہی۔ دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here