وارانسی میں کوروناکے 50نئے معاملے،باہر نکلنا ہوا ممنوع

0
15

وارانسی: اترپردیش کے ضلع بستی میں منگل کو 50نئے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ضلع میں مجموعی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1436ہوگئی جبکہ کورونا متاثرین کے اموات کا ہندسہ 34ہوگیا۔ تمام احتیاطی تدابیر ہدایات کے ساتھ ساتھ لوگوں کے بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے پر 31جولائی تک پابندی عائد کردی گئی ہے۔
آفیشیل ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ آج بی ایچ یو لیب سے موصول رپورٹ میں 50افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ضلع میں مجموعی 1436متاثرین میں سے 588مکمل طور سے شفایاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں جبکہ 814کا علاج ہنوز جاری ہے۔
کورونا وائرس کے معاملات میں لگاتار اضافہ ہوتا دیکھ ضلع انتظامیہ نے 31جولائی تک بلاضرورت گھروں سے باہر نکلنےپر پابندی لگا دی ہے اور جاری ہدایت پر پوری سختی سے عمل آوری کو یقینی بنایا جارہا ہے۔لا مجسٹریٹ نے بھی اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کئی طرح کی پابندیوں کا حکم جاری کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here