دیوریا: کووڈ اسپتال میں بدنظمی، مریض پریشان

0
15

دیوریا:اترپردیش کے ضلع دیوریا یں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھنے سے کووڈ اسپتالوں میں بدنظمی کا ماحول ہے جس سے وہاں زیر علاج مریضوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ زیر علاج مریضوں کے مطابق ڈاکٹر مریضوں کی دیکھ بھال میں بھی کوتاہی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
ضلع جیل کے نزدیک سنٹرل اکیڈمی کووڈ اسپتال میں زیر علاج کورونا متاثر رام سورت سنگھ نے بتایا کہ تین دونوں سے اسپتال میں جھاڑو تک نہیں لگایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مریضوں کا کاغذ میں لپیٹ کر کچھ دوائیں دے دی جاتی ہیں اور مریض اپنے حساب سے دوائیں لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ تین دن سے یہاں بھرتی ہیں لیکن کوئی بھی ڈاکٹر انہیں دیکھنے نہیں آیا۔
اس ضمن میں چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر آلوک پانڈے نے بتایا کہ کووڈ اسپتال میں زیر علاج مریضوں کے علاج کے لئے ڈاکٹر اور اسٹاف لگائے گئے ہیں۔صاف صفائی کے لئے بھی ملازمین لگاتار کام کررہے ہیں۔ شکایت کی جانچ کرنے کے بعد مناسب کاروائی کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here