اندور: مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ، راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ دگ وجے سنگھ اور کانگریس لیڈر کنہیا کمار نے آج یہاں اندور سٹی مہیلا کانگریس کی طرف سے منعقدہ خواتین کے تئیں نظریئے میں تبدیلی کی اہمیت پروگرام میں شرکت کی۔
پروگرام میں مقررین کی تقریروں کے بعد سوالات کا سلسلہ بھی چلا، جس میں ایک سوال کے جواب میں مسٹر کمل ناتھ نے کہا کہ یہ درست ہے کہ مدھیہ پردیش میں خواتین کاروباریوں کے لیے کوئی منصوبہ نہیں ہے، لیکن اگر ہماری حکومت آتی ہے تو ہم یہ وعدہ کرتے ہیں کہ پورے ملک میں خواتین کاروباریوں کے تعلق سے مدھیہ پردیش سب سے بہتر ریاست ثابت ہوگی۔ ایک سوال پوچھا گیا کہ اگر کانگریس کی حکومت آتی ہے تو خواتین کو کس طرح ترقی دی جائے گی۔ اس پر مسٹر کمل ناتھ نے کہا کہ وہ آپ کے سوال کو درست کرنا چاہتے ہیں، اگرمگر نہیں ریاست میں ہر حال میں کانگریس کی حکومت بنے گی۔
سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر ہم ٹی وی چلاتے ہیں تو سب سے زیادہ خواتین نظر آتی ہیں لیکن پرنٹ میڈیا میں خواتین کی کمی ہے۔ یہ پہلے تھا کہ خاتون صرف ایڈیٹر یا رپورٹر ہی ہو سکتی تھی، کیمرہ مین نہیں۔ اب سب کچھ بدل رہا ہے۔ خواتین کو خود اپنی سوچ بدلنی چاہیے۔ آپ کو کسی بھی ووٹ بینک کے لیے استعمال ہونا بند کر دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ 18 سال بعد بی جے پی کو لاڈلی بہن یاد آئی، کہتے ہیں خواتین کو ننگے پاؤں نہیں رہنے دیں گے، چپل دیں گے، چھتری دیں گے، یہ سب کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ وہ خوفزدہ ہیں کہ منی پور کہاں کہاں پھیل سکتا ہے۔ یہ تشویش کا موضوع ہے۔ اس واقعہ سے ملک کی بدنامی ہوئی ہے۔ بین الاقوامی پریس نے بڑے پیمانے پر اس کا احاطہ کیا ہے۔ اگر ہم یہ سوچتے رہیں کہ لاڈلی بہن کہنے سے وہ لاڈلی بن جائے گی یا بہن بن جائے گی توہ نہ تو لاڈلی بنے گی اور نہ بہن بن پائے گی۔
مہیلا کانگریس کی سابق قومی صدر شوبھا اوجھا سے جب یہ پوچھا گیا کہ جب بھی خواتین کی حفاظت کا مسئلہ اٹھتا ہے تو نائٹ کلچر اور ان کے لباس پر سوال اٹھائے جاتے ہیں۔ اس کے جواب میں محترمہ اوجھا نے کہا کہ جب بھی کوئی ریپ یا گینگ ریپ ہوتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ لڑکی رات کو چھوٹے کپڑے پہن کر باہر جا رہی ہے، لیکن سچ یہ ہے کہ 5 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعات ہونے کے ساتھ ہی 70 سالہ بزرگ کی بھی عصمت دری ہوجاتی ہے تو کہیں نہ کہیں اس کے لئے سماج کی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ لڑکی جہاں بھی جاتی ہے، اس کی حفاظت اس کی بنیادی فکر ہونی چاہیے نہ کہ اسے کس طرح کا لباس پہننا چاہیے۔ دوسری جانب انہوں نے انتظامیہ کے بارے میں کہا کہ جب تک ریاست کے سربراہ یعنی وزیر اعلیٰ حساس نہیں ہوں گے اور جب تک ایسا نہیں ہوتا کچھ نہیں ہو سکتا۔ مکھیہ بولتے ررہیں لاڈلی بہن، لاڈلی لکشمی، لیکن تب تک وہ مظالم کے تئیں حساس نہیں تو تب دک بولنا بے معنی ہے۔تب تک حکومت اور پولیس حساس نہیں ہوگی، تب تک خواتین پر مظالم کم نہیں ہوں گے۔
دوسری طرف مسٹر کمل ناتھ نے کہا کہ خواتین کے ساتھ ہونے والے مظالم کے بارے میں جو کچھ بھی آپ سنتے ہیں۔ یہ صرف 10 فیصد ہے۔ 90 فیصد خواتین بالکل بھی آگے نہیں آتیں۔ ایک سوال کے جواب میں کنہیا کمار نے کہا کہ وہ خواتین کے بارے میں بات کرنے کا حق نہیں رکھتے لیکن یہ ہماری ذمہ داری ہے۔ مدھیہ پردیش مہیلا کانگریس کی صدر ویبھا پٹیل بھی اس پروگرام میں موجود تھیں۔

