لکھنؤ: کانگریس کی جانب سے مہاجر مزدوروں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کے ایک ہزار بسوں کی پیشکش کو اترپردیش کی یوگی حکومت کی جانب سے منظوری فراہم کرنے اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی جانب سے جواب میں شکریہ ادا کرنے کے باجود ریاستی حکومت اور کانگریس کے درمیان جاری رشہ کشی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔بسوں پر سیاست ابھی جاری ہے۔منگل کی صبح کانگریس نے بسوں کی فہرست، ان کا رجسٹریشن نمبر، ڈرائیور لائسنس اور گاڑی کا فٹ نیس سرٹیفکیٹ بھیجا ہے ۔اڈیشنل چیف سکریٹری اونیش اوستھی نے پرینکا گاندھی کے آفس کو پیر کی رات 11:40 پر خط لکھ کر کانگریس لیڈر سے بسوں کو دیگر ضروری معلومات کے ساتھ منگل کی صبح 10 بجے لکھنؤ کے ورنداون گراونڈ میں دستیاب کرنے کو کہا تھا۔صبح2:10 بجے کانگریس لیدڑ پرینکا گاندھی کے ذاتی سکریٹری نے اونیش اوستھی کو جواب دیتے ہوئے ایک میل میں لکھا’یوپی حکومت کا خط سیاست زدہ ہے۔اور مطالبہ کیا کہ یوپی حکومت خود سے پیر اڑانے کے بجائے نوئیڈا، غازی آباد اور غازی پور میں ایک نوڈل افسر تعینات کرے۔
لیکن غوروخوض کے بعد کانگریس نے دوبارہ بسوں کی فہرست مع دیگر ضروری تفصیلات کے ساتھ منگل کی صبح حکومت کے پاس بھیج دیا جس نے معاملہ کو مزید گنجلک کردیا۔اب ریاستی حکومت کے افسران کا دعوی ہے کہ کانگریس کی جانب سے جو رجسٹریشن نمبر حکومت کو بھیجے گئے ہیں جن میں سے متعدد آٹو، ایمبولنس اور کار کے ہیں۔انہوں نے اپنے دعوی کے بارے میں سوشل میڈیا پر ثبوت بھی دئیے ہیں۔
اگرچہ ریاستی حکومت نے بسوں کی فہرست میں آٹو، کار اور ایمبولنس کا معاملہ اٹھایا ہے لیکن اب حکومت دباؤ محسوس کررہی ہے اور ان گاڑیوں کو اب لکھنؤ کے بجائے غازی آباد اور نوئیڈا کے ضلع انتظامیہ کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔پہلے ریاستی حکومت نے ان گاڑیوں کو لکھنؤ میں دسیتاب کرانے کو کہا تھا۔
منگل کو آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ اب کانگریس ان گاڑیوں کو نوئیڈا او رغازی آباد بھیج سکتی ہےجہاں انتظامیہ کی جانب سے ان گاڑیوں کی چیکنگ ہوگی اور اس کے بعد مہاجر مزدوروں کو ان کے گھروں کو پہنچانے کے کام پر لگایا جائےگا۔اس درمیان ریاستی حکومت کے ترجمان اور وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ نے کانگریس پر فرضی بسوں کی لسٹ ریاستی حکومت کے پاس بھیجنے کا الزام لگایا ہے۔انہوں نے منگل کو میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ ’ہم نے ابتدائی انکوائر کرلی ہےاور یہ بات علم میں آئی ہے کہ کانگریس نے بسوں کی جو فہرست بھیجی ہے ان میں بہت سارے دو پہیہ،آٹو اور سامان لے جانی والی گاڑیاں ہیں۔یہ کافی مایوس کن ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ سونیا گاندھی کو جواب دینا چاہئے کہ وہ ایسا فرضی کام کیوں کررہی ہیں؟
گذشت رات پرینکا گاندھی نے مہاجر مزدوروں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کے لئے کانگریس کی طرف سے بسیں چلانے کی پیشکش کو یوپی حکومت کی جانب سے منظوری فراہم کئے جانے کے بعد وزیر اعلی یوگی آدتیہ کا شکریہ ادا کیاتھا۔اس سے قبل کانگریس نے کہا تھا’جب مہاجر مزدوروں کی ایک کثیر تعداد سرحد پر پھنسی ہوئی ہے۔تو ایسے میں بسوں کو لکھنؤ بھیجنے کا کیا جواز ہے؟یہ وسائل کی بربادی ہے۔ایسے وقت میں جب لیبر اپنے گھروں کو جانے کے لئے بیتاب ہیں حکومت کا یہ قدم غیر انسانی بھی ہے۔پہلے یوپی حکومت نے کانگریس کو مہاجر مزدوروں کوان کے آبائی وطن تک پہنچانے کے لئے کانگریس کو ایک ہزار بسیں چلانے کی اجازت دی تھی لیکن بعد میں کانگریس لیڈر سے ان بسوں کے ڈرائیور اور کنڈکٹر کی تفصیل طلب کی تھی۔جب کانگریس نے اسے فراہم کردیا۔تو اوستھی نے دیر رات 1000بسوں کو ان کی دیگر ضروری معلومات کے ساتھ منگل کی صبح 10 بجے لکھنؤ ضلع انتظامیہ کو فراہم کرنے کے لئے کانگریس کو ایک دوسرا خط لکھا دیا۔مہاجر مزدوروں کے مسئلے نے یوگی حکومت کو کافی حد کت مشکل میں ڈال دیا ہے۔اور انہوں نے اس مشکل سے نکلنے کی کوشش میں اپنے یک بعد دیگر کئی ٹوئٹس میں پرینکا گاندھی سے سوال کیا کہ اگر کانگریس کی حکمرانی والی ریاستوں میں اتنی زیادہ بسیں ہیں تو پھر ان ریاستوں سے مہاجر مزدوروں کو ٹرکوں سے کیوں بھیجا جارہا ہے۔ایک دوسرے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا’اگر کانگریس نے ایک ہزار بسوں کا انتظام کرلیا ہے تو ابھی تک اس نے ان بسوں کی تفصیلات اترپردیش حکومت کو فراہم کیوں نہیں کیا ہے۔

