سنبھل:ایس پی لیڈر باپ۔بیٹے کا قتل

0

سنبھل:اترپردیش کے ضلع سنبھل کے بہجوئی علاقے میں ایک دبنگ کنبے کے اراکین نے سماج وادی پارٹی(ایس پی)لیڈر اور پردھان کے شوہر و بیٹے کو گولیاں ما رکر قتل کردیا۔
پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ فتح پور شمشوئی گاؤں باشندہ ایس پی لیڈر چھوتے لال دواکر کی بیوی کملیش دیواکر گاؤں کی پردھان ہیں۔ گاؤں کے باہر منریگا کے تحت سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ منگل کی صبح تقریبا ساڑھے آٹھ بجے سڑک کی تعمیر کے سلسلے میں چھوٹے لال دیواکر کا گاؤں کے ایک دبنگ کنبے کے اراکین سے تنازع ہوگیا۔
تنازع بڑھنے پر دبنگ کنبے کے اراکین نے ایس پی لیڈرچھوٹے لال دیواکر(45) اور اس کے بیٹے سنیل دیواکر(22) پر لگا تار کئی فائر کر دئیے جس سے چھوٹے لال اور سنیل کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ دوہرے قتل کی اطلاع ملتے ہی گاؤں میں افراتفری مچ گئی۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے پولیس فورس کے ساتھ گاؤں پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا ۔احتیاط کے طور پر گاؤں میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔ ملزمین فرار ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ ایس پی لیڈر و قتل کے قصور وار کنبے کے درمیان پرانی رنجش ہے۔سنیل دیواکر کی تقریبا 6مہینے قبل شادی ہوئی تھی۔ چھوٹے لال دیواکر علاقے میں ایس پی کے قدآور دلت لیڈر کے طور پر جانے جاتے تھے۔گذشتہ اسمبلی انتخابات میں ایس پی نے چھوٹے لال دیواکر کو چندوسی اسمبلی حلقے سے اپنا امیدوار بنایا تھا لیکن کانگریس سے اتحاد کے بعد چندوسی سیٹ کانگریس کے حصے میں چلی گئی تھی جس کے بعد چھوٹے لال دیوار الیکشن نہیں لڑ سکے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here