مودی 27 اپریل کو وزرائے اعلی کے ساتھ بات چیت کریں گے

0
24

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کورونا وبا سے پیدا صورتحال اور اس سے نمٹنے کے اقدامات پر تمام ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ 27 اپریل کو بات چیت کریں گے۔سرکاری ذرائع نے آج بتایا کہ مسٹر مودی 27 اپریل کو تمام ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے صورت حال کا جائزہ لیں گے۔ وہ تمام وزرائے اعلی کے ساتھ کورونا وبا سے نمٹنے کی مستقبل کی حکمت عملی طے کریں گے۔ اجلاس میں وبا کے پیش نظر ملک بھر میں لاگو لاک ڈاؤن کے سلسلے میں بھی بات چیت ہو گی۔اب ملک بھر میں تین مئی تک لاک ڈاؤن لاگو ہے۔ مسٹر مودی اس سے پہلے بھی دو اور 11 مئی کو وزرائے اعلی کے ساتھ بات چیت کر چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here