لکھنؤ: وزیر اعظم نریندر مودی کے کام کی تعریف کرتے ہوئے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے پیر کو بتایا کہ مودی کے سابق نو سالہ میعاد کار میں اتنے کام ہوچکے ہیں جو آزادی ملنے کے بعد سے سال 2014 کے درمیان کبھی نہیں ہوئے تھے۔
مودی حکومت کے نو سال کے میعاد کار کے دوران ملی حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے پوری نے کہا کہ گذشتہ نو سال میں جو کام ہوئے ہیں وہ 1947 سے اب تک نہیں ہوئے۔ سال 2019 میں ہم نے کورونا وبا کا سامنا کیا۔ اس سے پہلے ہمارے ہیلتھ سیکٹر کی حالت اچھی نہیں تھی۔ پی پی ای کٹ چھوڑئیے ویکسین مینوفیچرنگ کا کام بند تھا۔ ہم نے ویکسین مینوفیکچرنگ اور ہیلتھ سیکٹر کو مضبوط کیا ہے۔
پوری نے او ڈی ایف، امرت مشن کے تحت نل سے جل اسکیم، اجولا اسکیم وزیر اعظم رہائشی اسکیم سوندھی اسکیم پر بھی تفصیلی اعدادو شمار کو پیش کیا۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ آج ہندوستان کی جی ڈی پی 3.8 ٹریلین ڈالر ہے۔ جرمنی اور جاپان ہم سے تھوڑا آگے ہیں۔ ہم اگلے دو سالوں میں دنیا کا تیسرا سب سے بڑا جی ڈی پی ملک بن جائیں گے۔ 2028 تک ہم نے سات ٹریلین ڈالر کی معیشت کا ہدف مقرر کیا ہے۔ نیز، 2040 تک، ہم $28 ٹریلین کی معیشت بننے کے لیے تیار ہیں۔
ملک میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سے اس سال تک سرمایہ کاری کے اخراجات میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ہردیپ سنگھ پوری نے ائیر پورٹ، سڑکوں کے نیٹ ورک، قومی شاہراہ کے حوالے سے کئے گئے کاموں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نہ صرف ہمارے ائیر پورٹ عالمی معیار کے بن رہے ہیں بلکہ ریلوے اسٹیشنوں کو بھی از سر نو بنایا جا رہا ہے۔

