کورونا ٹیسٹ کٹ کی کوئی کمی نہیں  : آئی سی ایم آر

0

نئی دہلی، 14 اپریل: حکومت نے ملک میں کورونا وائرس ’کووِڈ-19‘ کے ٹیسٹ کے لیے ٹیسٹ کٹس کے کم ہونے کی بات کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی رپورٹس بے بنیاد ہیں اور ملک میں اگلے ہفتے تک کے لیے ٹیسٹ کٹس کا کافی ذخیرہ ہے۔
انڈین کونسل آف میڈییکل ریسرچ (آئی سی ایم ) کے وبا کے سائنسداں رمن آر گنگاکھیڑ کر نے منگل کے روز بتایا کہ ملک میں اب تک کورونا وائرس کے کل دو لاکھ 31 ہزار 902 ٹیسٹ ہوئے ہیں اور ان میں کل 31635 ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ ان میں سے 18644 ٹیسٹ آئی سی ایم آر کی 166 لیبارٹریز اور 2991 ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ ان میں سے 18644 ٹیسٹ آئی سی ایم آر کی 166 کی لبارٹریز اور 2991 ٹیسٹ اور 70 پرائیویٹ لیبارٹریزمیں کیے گئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ملک میں ابھی کورونا ٹیسٹ کٹس کا مکمل ذخیرہ ہے اور یہ اگلے ہفتے تک کے لیے کافی ہے اور آرٹی پی سی آر کٹس کی اضافی سپلائی بھی آ چکی ہے۔ ابھی 33 لاکھ آرٹی پی سی آر کٹس کا مزید آرڈر دیا جا رہا ہے اور 37 لاکھ ریپڈ ڈائگروسٹِک کٹس کبھی بھی آسکتی ہے۔
غور طلب ہے کہ گذشتہ روز کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹیسٹنگ کٹس کی خریداری میں تاخیر کے سلسلے میں حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وقت پہ اقدام کیا جاتا تو ملک کو سنگین بحران سے نہیں جوجھنا پڑتا۔
مسٹر گاندھی نے کہا تھا کہ ٹیسٹنگ کٹس کی شدید کمی ہے۔ اور اس کمی کے پیش نظر ہندوستان کورونا کے خلاف جاری لڑائی میں دنیا کے چھوٹے چھوٹے ملکوں سے بھی پیچھے ہے۔
انہوں نے ٹویٹ کیا تھا کہ ہندوستان نے ٹیسٹنگ کٹس خریدنے میں بہت تاخیر کی اور یہ کمی اب بہت سنگین ہو گئی ہے۔ ملک میں آج فی دس لاکھ افرا پر محض 149 ٹیسٹ سہولتیں ہیں جبکہ لاؤس میں یہ 157، نائیجر 182 اور ہونڈوراس 162میں ہیں۔ وسیع پیمانے پر ٹیسٹنگ سہولت ہی کورونا وائرس سے لڑنے کی چابی ہے اور اس میں فی الحال ہم کہیں نہیں ہیں‘۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here