محکمہ پنچایتی راج نے کووڈ کیئر فنڈکے لئے 53کروڑ 20لاکھ روپئے کا چیک دیا

0
47

لکھنؤ،(زمینی سچ): اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو آج یہاں لوک بھون میں محکمہ پنچایتی راج کے وزیرجناب بھوپندر سنگھ چودھری اورپرنسپل سکریٹری منوج کمار سنگھ نے محکمہ پنچایتی راج کی جانب سے 53کروڑ 20لاکھ روپئے کا چیک ’وزیر اعلیٰ متاثرہ راحت فنڈ-کووڈ کیئر فنڈ‘کے لئے پیش کیا۔وزیر اعلیٰ نے محکمہ کے اس تعاون کی تعریف کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کووڈ 19سے پیدا صورتحال کے پیش نظر باشندگان ریاست سے مالی مدد کا مطالبہ کیا ہے۔اسی ضمن میں محکمہ پنچایتی راج کی جانب سے رضاکارانہ تعاون دیا گیا ہے۔’وزیر اعلیٰ متاثرہ راحت فنڈ-کووڈ کیئر فنڈ‘کی رقم کا استعمال کووڈ 19کے علاج اوربچاؤکے لئے کیا جائے گا۔فنڈ کی رقم سے ٹیسٹنگ، ایل 1، ایل 2اور ایل 3اسپتالوں کے قیام اور مستحکم کاری ، پی پی ای کٹ، این 95ماسک، وینٹی لیٹر وغیرہ کا بندوبست کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here