قومی سطح کے مقابلے بنگال میں بے روزگار ی کی شرح کم

0
12

کلکتہ:سنٹر فار مونیٹورنگ انڈین اکانومی(سی ایم آئی ای)کے مطابق لاک ڈاؤن کے باوجود مغربی بنگال میں دوسری ریاستوں کے مقابلے بے روزگاری کی شرح کم ہے۔
ممبئی میں قائم تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق بنگال میں مئی کے مہینے میں اس وقت بے روزگاری کی شرح 17.3فیصد ہے۔جب کہ قومی سطح پر یہ 23.5فیصد ہے۔اپریل میں یہ شرح اسی طرح تھی۔جب کہ مارچ میں بنگال میں بے روزگاری کی شرح6.9فیصد جب کہ قومی سطح پر 8.8فیصد تھا۔25مارچ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔
قومی سطح کے مقابلے بنگال میں بے روزگاری کی شرح کم کیوں ہیں۔جب کہ بنگال میں بڑی کمپنیاں کم ہیں،ماہرمعیشت ابھیروپ سرکار نے کہا کہ بنگال میں چھوٹی یونٹ زیادہ ہیں اور ریاست میں زیادہ پیدا وار کرتی ہیں اور یہ گلوبل ڈیمانڈ پر منحصر نہیں ہے۔جب کہ ہندوستان سمیت پوری دنیا گزشتہ ڈیڑھ سالوں سے کسا بازاری سے گزررہی ہے اور اس کی وجہ سے بے روزگاری میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
مغربی بنگال کے وزیرخزانہ امیت نے بھی کہا ہے کہ کورونا وائرس اور امفان طوفان کے باوجود ریاست میں بے روزگاری کی شرح قومی سطح کے مقابلے کم ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here