بی جے پی لیڈر سونالی فوگاٹ نے مارکٹ کمیٹی کے افسر کو تھپڑ مارا

0
16

حصار:بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر اسمبلی الیکشن لڑ چکیں اور ٹک ٹاک اسٹار سونالی فوگاٹ نے ضلع حصار کے بالسمند کی اناج منڈی میں آج مارکٹ کمیٹی کے ایک افسر کو تھپڑ ماردیا۔
ذرائع کے مطابق فوگاٹ کسانوں کے معاملے پر بات کرنے گئی تھیں جس کے بعد وہاں تنازعہ ہوا اور سونالی نے افسر کو تھپڑ رسید کردیا۔منڈی میں ایک شخص کے ذریعہ بنائے گئے ویڈیو میں فوگاٹ تھپڑ مارنے سے قبل مارکٹ کمیٹی کے افسر سے کہتی دکھ رہی ہیں،”تمہیں جتنے تھپڑ مارے جائیں کم ہے۔تمہارے لئے کوئی معافی نہیں۔عورت کے ساتھ بیہودہ مذاق،بیہودہ بات بولنا کس نے سکھایاآپ کو؟تمہارے گھر میں ماں بہن نہیں ہیں؟اتنا کہہ کر سونالی فوگاٹ نے افسر کو تھپڑ جڑ دیا۔
سونالی وہیں پر تھانہ انچارج کو بھی بلایا اور معاملہ درج کرنے کو کہا۔پولیس نے بتایا کہ معاملہ درج کیا گیا ہے اور جانچ کی جارہی ہے۔
ٹک ٹاک اسٹار فوگاٹ نے 2019 میں آدم پور اسمبلی سیٹ سے کانگریس لیڈر کلدیپ بشنوئی کے خلاف الیکشن لڑا تھا اور ہار گئی تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here