سماج وادی پارٹی سربراہ گمراہی کا شکار ہیں:انل راج بھر

0
0

گونڈہ:اترپردیش کے وزیر محنت و روزگار انل راج بھر نے منگل کو سرکٹ ہاوس میں کہا کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ گمرہی کا شکار ہیں اور ان کی پارٹی ‘ٹھونگی’ ہے۔
راج بھر نے یہاں میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ سوامی پرساد موریہ کا بیان بھی پارٹی کی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ موریہ سے ایس پی صدر اکھلیش یادو کے اشارے پر جان بوجھ کر بیان دلوایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مندر جانے سے یادو کو کئی نہیں روک رہا ہے۔ پارٹی صدر کسانوں، نوجوانوں اور ترقی کی بات کرنے کے بجائے جان بوجھ کر صرف عوام الناس کا دھیان بھٹکانے کے لئے بے بنیاد بیان بازی کررہے ہیں۔
راج بھر نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے بی جے پی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر دئیے گئے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آسمان پر تھوکنے والوں کا حشر برا ہوتا ہے۔ گاندھی عوام جذبات کا احترام کرنا سیکھ لیں یہ ان کی اور ان کی پارٹی کے مفاد میں ہوگا۔
انہوں نے اترپردیش کی چوطرفہ ترقی کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاروں کی حمایت ملنے کی وجہ آج ریاستی حکومت نے گلوبل انوسٹر سمٹ کا بجٹ پچیس کروڑ روپئے کردیا ہے۔ یہ بات کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے سمجھ میں نہیں آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رامائن سنسکرت کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے۔ راج بھر نے کہا کہ رامائن یہ رام چرت مانس کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہئے ورنہ سیاست کا وجود ختم ہوجائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here