راہل گاندھی کے ’شکتی ‘ والے بیان کو انتخابات کے دوران زور وشور سے اٹھائے گی بی جے پی

0

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ’’شکتی‘‘ والے بیان پر تنقید کرتے ہوئے آج کہا کہ وہ اسے انتخابات کے دوران زوروشور سے اٹھائے گی اور کانگریس کو اس کا جواب دینا ہوگا۔ وہ بار بار ہندو عقیدے، اس کے تصوراور ثقافت کی توہین کیوں کرتی ہے؟
بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے پارٹی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں مسٹر گاندھی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی ہندو عقیدے، تصور، اقدار اور ثقافت کی توہین کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اب مہاتما گاندھی سے متاثر پارٹی نہیں رہی۔ کانگریس راہل گاندھی کی قیادت میں اب ماؤنواز، تفرقہ انگیز اور علیحدگی پسند خیالات کی پیروی کرتی ہے۔
مسٹر پرساد نے کہا کہ مسٹر راہل گاندھی ایسے عناصر کے زیر اثر ہیں۔ انہوں نے کہا ہے – ” ہندو مذہب میں شکتی کا لفظ ہے۔ ہم شکتی سے لڑ رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے پوچھا کہ مسٹر گاندھی کس چیز کوشکتی سمجھتے ہیں۔ ہندو مذہب میں دیوی دیوتاؤں کی پوجا شکتی کے روپ میں کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندو عقیدے کی توہین کرنا کانگریس اور اس کے اتحادیوں کی فطرت بن چکی ہے۔ آپ سہولت کے لیے انتخابی ہندو بن جاتے ہیں۔ لیکن درحقیقت کانگریس ماؤسٹ نظریات کے لوگوں کے زیر اثر ہے جن کی فطرت بار بار ہندو عقیدے کی توہین کرنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here