راہل گاندھی کا کورونا کے حوالہ سے مودی حکومت پرنشانہ

0
15

نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کورونا وائرس اور معیشت کے حوالہ سے مودی حکومت پر لگاتار حملہ آور ہیں بدھ کے روز ایک بار پھر انہوں نے اس جان لیوا وائرس سے نمٹنے میں حکومت کی ناکامیوں کو نشانہ بنایا وائناڈ کے ممبر پارلیمنٹ مسٹر گاندھی نے آج کہا کہ حکومت نے ایک سے ایک خیالی پلا ؤ بنائے جن میں سے صرف ایک ہی سچ ثابت ہوا۔
انہوں نے ٹوئٹ کیا ’’کورونا دور میں بی جے پی حکومت نے ایک سے ایک خیالی پلاؤ پکائے:
▪️21 دن میں کورونا کو ہرائیں گے
▪️ آروگیہ سیتو ایپ حفاظت کرے گا
▪️ 20 لاکھ کروڑ کا پیکیج
▪️ خود انحصار( آتم نربھر) بنو
▪️ سرحد میں کوئی داخل نہیں ہوا
▪️ حالات کنٹرول میں ہے
لیکن ایک حقیقت یہ بھی تھی:
’’آفات میں مواقع۔‘‘ ہیش ٹیگ پی ایم کیئرز‘‘۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here