حکومت منظور شدہ اسکولوں کے ٹیچروں کو مالی تعاون فراہم کرے: للو

0

لکھنؤ:09 اپریل(زمینی سچ) اترپردیش کانگریس اکائی کے صدر اجے کمار للو نے لاک ڈاؤن کے دوران منظور شدہ اسکولوں میں کام کرنے والے معاشی طور سے پریشان ٹیچروں اور ملازمین کی مالی حالت کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں پانچ ہزار روپئے کی مالی مدد دینے کا مطالبہ کیا ہے۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو لکھے گئے اپنے خط میں مسٹر للو نے کہا کہ کورونا وبا نے ناصرف لوگوں کی جان لے رہی ہے بلکہ ان سے ان کا کاروبار اور روزی روٹی کے وسائل بھی چھین رہی ہے۔ ریاست میں پرائیویٹ اور منظور شدہ کالجوں میں پڑھانے والے معاشی طور سے پریشانیوں کا سامنے کرنے والے ٹیچروں معاون افراد، چپراسیوں اور دیگر ملازمین کی حالت دن بدن خرات ہوتی جارہی ہے۔سماج کا یہ طبقہ ایسا ہے کہ جو بہت کم وسائل میں جی رہا ہے۔ اس وبا کے بعد ان کی حالت مزید خراب ہونے کے شبہات ہیں۔انہوں نے کہا”وزیرا علی سے درخواست ہے کہ اس سبھی سماج کے لوگوں کے روزی روٹی کا انتظام کرنے کے لئے کم سے کم ہر مہینے پانچ ہزار کی مالی مدد دستیاب کرائی جائے۔ جب تک حالات معمول پر نہیں ہوجاتے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here