حکومت ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ فوراً واپس لے: کانگریس

0

نئی دہلی: کانگریس نے 15 دنوں کے اندر سبسڈی والے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت میں 100 روپے کے اضافے کو حکومت کی بے حسی اور اقتصادی نا سمجھی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اضافہ عوام کے ساتھ نا انصافی ہے اور اسے فوری طور پر واپس لیا جانا چاہئے کانگریس کی ترجمان سوپریہ سرینیت نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت عوام کو لوٹ رہی ہے۔
جب اسے عام لوگوں کی مدد کرنی چاہئے تھی، ایسے وقت میں وہ اپنے مفاد کے لئے عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اضافے کی وجہ سے دہلی اور ممبئی میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 644 روپے، کولکاتہ میں 620 روپے اور چنئی 610 روپے ہوگئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here