جہانگیر خان نے ایم آئ ایم چھوڑ راشٹریہ علماء کونسل کی حاصل کی رکنیت

ضلع پنچایت انتخاب میں پارٹی کو کامیابی دلانے کا کیا عزم

0
13
جونپور : راشٹریہ علماء کونسل ضلع پنچایت انتخاب میں پوری مظبوطی سے حصہ لے گی اور ہر سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے گی۔ اس وقت کونسل ضلع میں پوری طاقت کے ساتھ ممبر سازی مہم چلا رہی ہے اور لوگ بڑی تعداد میں لوگ کونسل کی رکنیت حاصل کر رہے ہیں۔ مذکورہ باتیں راشٹریہ علماء کونسل کے صوبائ نائب صدر شہاب الدین نے پٹیلہ واقع اپنے دفتر پر ایم آئ ایم چھوڑ آئے جہانگیر خان کو کونسل کی رکنیت دلاتے ہوئے کہیں۔
  صوبائ نائب صدر شہاب الدین نے مزید کہا کہ کونسل ضلع پنچایت انتخاب کے لئے مختلف سیٹوں پر انچارج منتخب کر دیئے ہیں جو اپنے اپنے علاقہ میں محنت کر رہے ہیں اور کونسل کے مشن و قومی صدر مولانا عامر رشادی مدنی صاحب کے مقاصد کو گھر گھر تک پہونچانے کا کام کر رہے ہیں۔ اسی کڑی میں کچھ دنوں پہلے ایم آئ ایم پارٹی میں شامل ہوئے چندولی تھانہ سرپتہاں ضلع جونپور کے جہانگیر خان نے ایم آئ ایم چھوڑ اپنے ساتھیوں کے ساتھ آج کونسل کے پٹیلہ دفتر پہونچ کر کونسل کی رکنیت حاصل کی اس موقع پر جہانگیر خان نے کہا کہ کونسل زمینی پارٹی ہے، مظلوموں کے دکھ درد میں رات دن کھڑی رہتی ہے اس لئے آج میں نے شہاب الدین صاحب کے ہاتھوں کونسل کی رکنیت حاصل کی ہے، کونسل کے مشن کو گھر گھر تک پہونچانے کے ساتھ ہی پارٹی کو مظبوط کرنے کا کام کریں گے اور آنے والے ضلع پنچایت انتخاب میں زیادہ سے زیادہ امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کرائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here