بی جے پی اپوزیشن کی آواز کو دبا رہی ہے: پرینکا گاندھی

0
0

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اپوزیشن کی آواز کو دبانے کا کام کر رہی ہے اور جو لوگ ان کے دباؤ میں نہیں آتے انہیں سرکاری ایجنسیوں کے ذریعے ہراساں کیا جاتا ہے۔
محترمہ گاندھی نے کہا کہ اپوزیشن کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور جھکنے کو کہا جا رہا ہے لیکن جو لوگ جھکنے کو تیار نہیں ہیں انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ اب بہار میں سابق وزیر اعلیٰ لالو یادو اور محترمہ رابڑی دیوی کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ”جو اپوزیشن لیڈر بی جے پی کے سامنے جھکنے کو تیار نہیں ہیں، انہیں ای ڈی-سی بی آئی کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ آج رابڑی دیوی جی کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ لالو پرساد جی اور ان کے خاندان کو برسوں سے ہراساں کیا جا رہا ہے کیونکہ وہ نہیں جھکے۔ بی جے پی اپوزیشن کی آواز کو دبانا چاہتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here